Videos

  • 40 گھنٹے بعد بند دل دوبارہ دھڑکنے لگا، چین میں غیر معمولی طبی واقعہ

    40 گھنٹے بعد بند دل دوبارہ دھڑکنے لگا، چین میں غیر معمولی طبی واقعہ

    عام طور پر اگر کسی انسان کی دل کی دھڑکن رک جائے اور فوری طور پر بحال نہ ہو تو اسے زندگی سے محروم سمجھ لیا جاتا ہے لیکن چین میں پیش آنے والا ایک واقعہ طبی دنیا کے لیے حیرت کا باعث بن گیا۔

    صوبہ ژجیانگ میں ایک 40 سالہ شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور اس کی حرکت قلب مکمل طور پر بند ہو گئی۔ ڈاکٹروں نے روایتی طریقوں کے تحت برقی جھٹکے دے کر دل کو دوبارہ چلانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ مل سکی۔ صورتحال انتہائی نازک تھی اور بظاہر امید ختم ہوتی جا رہی تھی۔

    ایسے میں طبی ٹیم نے ایک جدید مشین، ایکسٹراکورپورئیل ممبرین آکسیجینیشن کا سہارا لیا۔ یہ ٹیکنالوجی عارضی طور پر دل اور پھیپھڑوں کا کام سنبھالتی ہے اور جسم میں آکسیجن کی فراہمی کو برقرار رکھتی ہے۔ حیران کن طور پر اس شخص کا دل تقریباً 40 گھنٹے تک بند رہنے کے باوجود اسی معاونت کے ذریعے اس کی جان بچا لی گئی۔

    ڈاکٹروں کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ اس دوران خون جمنے جیسے خطرات سے مریض کو محفوظ رکھا جائے جس کے لیے مسلسل نگرانی کی گئی۔ جب دل کی دھڑکن بحال ہوئی تو بھی احتیاط کے طور پر مریض کو مزید 10 دن تک اسی مشین سے منسلک رکھا گیا تاکہ جسم مکمل طور پر سنبھل سکے۔

    تقریباً 20 دن کے علاج کے بعد مریض کی حالت میں واضح بہتری آئی اور وہ خود چل کر اسپتال سے رخصت ہو گیا۔ اس واقعے کو ڈاکٹرز نے غیر معمولی قرار دیا ہے تاہم ان کے مطابق جدید طبی سہولیات اور بروقت فیصلہ ہی اس کامیابی کی اصل وجہ بنے۔

  • ٹرمپ کی موجودگی میں تقریب میں فائرنگ پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

    ٹرمپ کی موجودگی میں تقریب میں فائرنگ پر وزیراعظم کا اظہار تشویش

    وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں میڈیا نمائندوں کے عشائیے کے دوران فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں پیش آنے والے اس واقعے کی خبر ان کے لیے انتہائی تشویشناک تھی، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر شرکاء کے محفوظ رہنے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے امریکی صدر کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعا بھی کی۔

  • عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کیے، وزیر خارجہ پیر کو پوتن سے ملاقات کریں گے: ایرانی میڈیا

    عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کیے، وزیر خارجہ پیر کو پوتن سے ملاقات کریں گے: ایرانی میڈیا

    ایرانی میڈیا کے مطابق عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم فتح حاصل کریں گے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

    واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے لیے عشائیے کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ بھی موقع پر موجود تھے، جنھیں بحفاظت تقریب سے نکال لیا گیا۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ کسی ریپبلکن رکن پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہو۔

    ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو ہلٹن ہوٹل میں تقریب کے دوران گولیاں چلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مذاکرات کے بعد اسلام آباد سے روانہ، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے وفد کو پاکستان جانے سے روک دیا

    دورہ پاکستان میں ایران پر جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے فریم ورک سے متعلق مؤقف شیئر کیا: عباس عراقچی