پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں: روسی صدر

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدر نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں۔

روسی صدر پوٹن نے پاکستان مخالف سوال پر بھارتی صحافی کو لاجواب کردیا، روسی صدر نے کہا کہ پاکستان بڑا خود مختار ملک ہے، کسی کا تابع نہیں، امید ہے امریکا اورایران کسی سمجھوتے پر پہنچ جائیں گے، روس بھی امریکا ایران معاہدہ چاہتا ہے، یوکرین کے ساتھ پر امن طریقے سے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

ولادیمیر پوٹن نے سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا، ایسا کرنا جاری رکھیں گے، ہم کسی کے خلاف نہیں، باہمی مفادات کیلئے کام کرتے ہیں، چین کے ساتھ ہمارے مفادات یکساں ہیں۔

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک

روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ بھارت، امریکا تعلقات روس اور بھارت تعلقات میں کبھی رکاوٹ نہیں بنے، ہم بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گے، ڈونباس کے علاقے کا کنٹرول حاصل کرسکتے اور اب بھی امن معاہدہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی افواج یوکرین میں پیش قدمی کررہی ہیں، یوکرین کی فوج کا سب سے بڑا مسئلہ عملے کی شدید کمی ہے، یوکرین اپنے علاقے کھو رہا ہے، لوہانسک پرروس کا مکمل کنٹرول ہے، روس نے حال ہی میں یوکرین کا 2440مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضے میں لیا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کو میزائلوں اور دیگر اسلحے کی کمی کا سامنا ہے، ہم یوکرین کے ساتھ پرامن طریقے سے ڈیل کرنے کیلئے تیار ہیں، الاسکا میں صدر ٹرمپ نے سمجھوتوں کا کہا، روس اس کیلئے تیار ہے، یوکرین کو بھی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاست ہمارے خون میں شامل ہے، لامعہ مشاہداللہ نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا

صدر پوٹن نے کہا کہ روسی اور یورپی انٹیلی جنس سروسز کے درمیان رابطے جاری ہیں، جرمنی کو نورد سٹریم کے ذریعے روسی گیس کی فراہمی پر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم جرمنی کو روسی گیس کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *