لاہور (پروموشنل ریلیز) vivoنے نیا X300 FE پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایک ہلکا پھلکا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جو بہترین کیمرہ، طاقتور کارکردگی اور جدید AI فیچرز کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ یہ فون خاص طور پر ان صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو پروفیشنل فوٹوگرافی، روزمرہ کے کام اور تیز رفتار پرفارمنس کو ایک کمپیکٹ ڈیزائن میں چاہتے ہیں۔ X300 FE میں vivoاور ZEISS کی مشترکہ طور پر تیار کردہ جدید کیمرا ٹیکنالوجی، طاقتور AI فیچرز اور طویل عرصے تک سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کی سہولت موجود ہے جو ایک خوبصورت، سلم اور فلیٹ ڈیزائن میں پیش کی گئی ہے۔
X300 FEمیں 50MP ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرا، MP50 ZEISS مین کیمرا اور 110°الٹرا وائیڈ لو ڈسٹورشن کیمرا موجود ہیں۔ آپ سفر کے خوبصورت مناظر کی تصاویر لینا چاہتے ہوں یا کسی کنسرٹ کے یادگار لمحات، یہ کیمرا سسٹم ہر منظر کو صاف، قدرتی رنگوں اور بہترین کوالٹی کے ساتھ محفوظ کرتا ہے۔ AI True Clarity Engine جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر کی باریک تفصیلات اور ٹیکسچر کو مزید بہتر بناتا ہے۔ اس کی وجہ سے کم روشنی، زیادہ فاصلے یا مشکل حالات میں بھی تصاویر زیادہ واضح، صاف اور خوبصورت نظر آتی ہیں۔
اسٹیج موڈ خاص طور پر کنسرٹس اور لائیو ایونٹس کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ طاقتور ٹیلی فوٹو کیمرے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کم روشنی میں بھی اسٹیج پر موجود لوگوں کو واضح اور صاف انداز میں کیپچر کرتا ہے۔ ٹیلی فوٹو میجک 2.0 اور GTR 3.0 کی مدد سے دور سے لی گئی تصاویر بھی زیادہ صاف اور قدرتی نظر آتی ہیں۔ چہرے کی باریک تفصیلات، قدرتی رنگ اور متوازن روشنی ہر تصویر کو زیادہ خوبصورت اور حقیقت کے قریب بناتی ہے۔
ڈوئل ویو اسٹیج ویڈیو کی مدد سے آپ ایک ہی وقت میں اسٹیج پر ہونے والا منظر اور اپنا ردِعمل دونوں ریکارڈ کر سکتے ہیں، تاکہ ہر یادگار لمحہ اور اس سے جڑی خوشی ہمیشہ محفوظ رہے۔ اس کے علاوہ، فلیش پورٹریٹ کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر لینے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا اسمارٹ زوم فلیش روشنی کو متوازن رکھتا ہے، جلد کے قدرتی رنگ برقرار رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسٹیج اور کنسرٹ کے یادگار لمحات خوبصورتی سے محفوظ ہو جائیں۔
vivo X300 FEمختلف ویڈیو ریکارڈنگ آپشنز بھی فراہم کرتا ہے۔ روزمرہ وی لاگز کے لیے 4K 60fps، زیادہ ہموار اور صاف ویڈیوز کے لیے 4K 120fps، جبکہ انتہائی اعلیٰ کوالٹی اور باریک تفصیلات کے ساتھ ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے لیے 8K 30fps کی سہولت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ X300 FE میںAI Creative Camera کے ساتھ تصاویر لینے کے تجربے کو مزید دلچسپ اور تخلیقی بناتا ہے۔ AI Portrait اور مختلف خوبصورت اسٹائلز جیسے Travel Portrait، Animeاور Stageکی مدد سے آپ ہر تصویر کو منفرد انداز دے سکتے ہیں اور اپنی ہر یاد کو زیادہ خوبصورت طریقے سے محفوظ کر سکتے ہیں۔
اس کے ساتھ کئی طاقتورAIفیچرزبھی شامل ہیں جیسے AI Magic Move،AI Image Expander، AI Reflection EraseاورAI Erase۔ یہ فیچرز تصاویر میں آسانی سے تبدیلیاں کرنے، غیر ضروری چیزوں یا عکس کو ہٹانے، تصویر کا حصہ بڑھانے اور ایڈیٹنگ کو تیز اور آسان بنانے میں مدد دیتے ہیں تاکہ آپ کم وقت میں بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔
vivo X300 FEکو جدید، سادہ اور کمپیکٹ ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے، تاکہ یہ ہاتھ میں ہلکا، آرام دہ اور استعمال میں آسان محسوس ہو۔ اس کی 6.31انچ فلیٹ ڈسپلے انتہائی باریک بیزلز کے ساتھ آتی ہے جو نہ صرف خوبصورت لک دیتی ہے بلکہ ایک ہاتھ سے فون استعمال کرنا بھی آسان بناتی ہے۔ صرف 191 گرام وزن اور 7.99 ملی میٹر موٹائی کی بدولت یہ فون ہلکا، باریک اور ہر وقت ساتھ رکھنے کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ، Metallic Sand AG Glass Back نئی میٹ ٹیکسچر کے ساتھ بنایا گیا ہے جو ہاتھ میں زیادہ نرم محسوس ہوتا ہے اور اس پر انگلیوں کے نشانات بھی کم لگتے ہیں۔ اس کا Dynamic Camera Moduleبھی نہایت خوبصورتی سے فون کے ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے، جس سے کیمرہ اور فون کی باڈی ایک ہی خوبصورت ڈیزائن کا حصہ محسوس ہوتے ہیں، اور فون ہر زاویے سے پریمیم نظر آتا ہے۔
X300 FEتین رنگوں Glow White، Urban Olive اور Luxe Black میں دستیاب ہے۔ اس کا جدید اور خوبصورت ڈیزائن اسے اسٹائلش اور پریمیم لک دیتا ہے جو ہر موقع پر نمایاں نظر آتا ہے۔ فون کا ایرو اسپیس گریڈ ایلومینیم فریم اسے مضبوط بناتا ہے جبکہ اس کا ہلکا وزن اسے ہر وقت ساتھ رکھنے اور آسانی سے استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔ X300 FEمیں vivo کا جدید Origin OS 6 دیا گیا ہے جو فون کو تیز، ہموار اور استعمال میں آسان بناتا ہے۔ یہ مختلف ڈیوائسز کے درمیان رابطے کو مزید آسان بناتا ہے تاکہ آپ کو ہر جگہ ایک جیسا اور ہموار استعمال کا تجربہ ملے۔
اس میں vivo Office Kitبھی موجود ہے جس کی مدد سے آپWindows ، Mac اور iPadپر آسانی سے کام کر سکتے ہیں۔One-Tap Transfer کے ذریعے iPhone سے نیا فون استعمال کرتے وقت اپنا ڈیٹا چند لمحوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جبکہOrigin Islandروزمرہ استعمال کو مزید اسمارٹ اور آسان بناتا ہے۔ آپ کی پرائیویسی کے لیے vivo Securityاور Private Space بھی دیے گئے ہیں جہاں آپ اپنی اہم تصاویر، فائلیں اور ایپس محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ Origin Smooth Engine فون کی رفتار کو لمبے عرصے تک برقرار رکھتا ہے تاکہ X300 FE کئی سال تک تیز، ہموار اور بہترین کارکردگی فراہم کرتا رہے۔
X300 FEمیں جدید Snapdragon® 8 Gen 5 پروسیسر دیا گیا ہے جو تیز رفتار کارکردگی، آسان ملٹی ٹاسکنگ اور گیمنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ سمیت ہر کام آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے اس میں جدیدVC Liquid Cooling Systemموجود ہے جو فون کو زیادہ استعمال کے دوران بھی ٹھنڈا رکھتا ہے تاکہ گیمنگ یا دیگر بھاری کام کرتے وقت بھی رفتار اور کارکردگی متاثر نہ ہو۔ باریک اور ہلکے ڈیزائن کے باوجود X300 FE میں طاقتور 6500mAh BlueVolt Battery دی گئی ہے جو پورا دن آرام سے ساتھ دیتی ہے۔
اس کے ساتھ 90W Flash Charge اور 40W Wireless Charge کی سہولت بھی موجود ہے جس کی بدولت فون بہت کم وقت میں تیزی سے چارج ہو جاتا ہے۔ جدید 4th-Gen Silicon Anode Technology اورEnergy Efficiency Engine بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں تاکہ زیادہ دیر تک بیٹری چلے اور اس کی عمر بھی برقرار رہے۔
IP68اور IP69 ریٹنگ کی بدولت یہ فون پانی اور گرد و غبار سے بھی محفوظ رہتا ہے اس لیے آپ اسے مختلف حالات میں اعتماد کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔
طویل عرصے تک بہترین تجربے کے لیے X300 FE کے ساتھ 5 سال تک آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹس، 7 سال تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور 5سال تک ہموار کارکردگی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
vivo X300 FEپاکستان میں 12GB RAM اور 256GB اسٹوریج کے ساتھ 269,000 روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔ صارفین 18 جولائی 2026 سے vivo X300 FEکی پری آرڈر بکنگ کر سکیں گے، جبکہ اس کی باقاعدہ فروخت 25 جولائی 2026 سے شروع ہوگی۔ vivo X300 FE خریدنے والے صارفین کو vivo X Care Services بھی ملیں گی۔ اگر فون 31 اگست 2026 تک خریدا جائے تو خریداری کے بعد12 ماہ کے اندر ایک بار اسکرین کی مفت تبدیلی اور ایک بار بیٹری کور کی مفت تبدیلی کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ خریداری کے بعد 12 ماہ کے اندر صارفین کو ایک مفت پروٹیکٹو اسکرین فلم، ایک مفت بیک کور اور پاکستان بھر میں vivo سروس سینٹرز تک مفت کورئیر سروس بھی فراہم کی جائے گی۔