Category: کھیل

  • سری لنکن وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھال لی

    سری لنکن وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھال لی

    سری لنکا کی وزارت کھیل و نوجوانان نے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات کی باگ ڈور سنبھال لی۔ بدھ کے روز وزارت نے کرکٹ بورڈ کے صدر شمی ڈی سلوا سمیت تمام عہدیداران کے استعفے منظور کرکے بورڈ کی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کا باقاعدہ اعلان کیا

    شمی ڈی سلوا جو گزشتہ کئی برس سے بورڈ کے صدر کے عہدے پر فائز تھے، نے حکومت کی جانب سے بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے مطالبے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے اشارے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق اسپورٹس منسٹری نے بورڈ کے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور تمام عہدیداران کو پیغام دیا گیا تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر الگ ہوجائیں۔

    وزارت کھیل اب ایک عبوری کمیٹی کا اعلان کرے گی جو نئے آئین کے تحت اگلے انتخابات کے انعقاد تک بورڈ کے امور چلائے گی۔ سری لنکا میں یہ بڑی انتظامی تبدیلی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ برسوں میں بورڈ پر بدانتظامی کے الزامات اور آئی سی سی کی جانب سے مداخلت کے باعث معطلی جیسے مسائل درپیش رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں بنگلادیش میں بھی اسی طرح کی انتظامی تبدیلی دیکھنے میں آئی تھی جہاں نیشنل اسپورٹس کونسل نے کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرکے سابق ٹیسٹ کپتان تمیم اقبال کی سربراہی میں ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ بورڈ کے امیج کو بہتر بنایا جاسکے اور نئے انتخابات کرائے جاسکیں۔

  • گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 کے میڈلز کی شاندار رونمائی

    گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 کے میڈلز کی شاندار رونمائی

    گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز 2026 کے لیے چمچاتے میڈلز کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی ہے جنہیں ایک منفرد اور جدید انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔

    میڈلز کا ڈیزائن گلاسگو کے مشہور تاریخی اور ثقافتی مقامات سے متاثر ہے جبکہ پہلی مرتبہ ایسے ٹیکٹائل (چھونے سے محسوس ہونے والے) عناصر شامل کیے گئے ہیں تاکہ بصارت سے محروم کھلاڑی بھی میڈلز کو محسوس کر سکیں۔

    میڈلز کی رونمائی گلاسگو اسکول آف آرٹ میں کی گئی جہاں ان کا ڈیزائن اسکول کی ایوارڈ یافتہ ڈیزائنر اور آرٹسٹ میلٹسا میلنکووا نے تیار کیا۔

    گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر 215 گولڈ میڈلز مختلف 10 کھیلوں اور 6 پیرا اسپورٹس مقابلوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک منعقد ہوں گے۔

  • آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،31 مئی سے 4 جون تک ون ڈے سیریز متوقع

    آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،31 مئی سے 4 جون تک ون ڈے سیریز متوقع

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق تمام میچز لاہور میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ نے اپنے دورہ پاکستان میں تین میچز کھیلنے ہیں جو 31 مئی، 2 جون اور 4 جون کو شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے بعد بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوگی۔

  • پی ایس ایل تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں، سابق آسٹریلوی کپتان

    پی ایس ایل تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں، سابق آسٹریلوی کپتان

    سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ کے اپنے تجربے کو خوشگوار اور یادگار قرار دے دیا ہے۔

    ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ٹیم پہلے ایلی منیٹر میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

    سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹم پین نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ ان کا سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچا لیکن انہوں نے اس دوران شاندار لوگوں کے ساتھ بہترین وقت گزارا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایس ایل کے تجربے سے مکمل طور پر لطف اندوز ہوئے اور یہ ان کے لیے ایک یادگار موقع تھا۔

  • 11 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے شطرنج میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا

    11 سالہ پاکستانی کھلاڑی نے شطرنج میں عالمی اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستان کے 11 سالہ نوجوان شطرنج کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شطرنج کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    سعد جہانگیر منج ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جسے ملک کے کھیلوں کے حلقوں میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

    اس شاندار کارکردگی پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوجوان کھلاڑی کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے قابلِ فخر لمحہ اور نوجوانوں کے لیے متاثر کن مثال قرار دیا ہے۔

    پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد جہانگیر منج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے اور ملک بھر میں شطرنج سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔