Category: کھیل

  • فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے 104 میچ کب اور کہاں، کہاں ہوں گے

    فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے 104 میچ کب اور کہاں، کہاں ہوں گے

    دنیا میں سب سے مقبول کھیل فٹبال کا 23واں ورلڈ کپ 11 جون 2026 سے شروع ہو رہا ہے اور یہ مقابلے 19 جولائی تک جاری رہیں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب تین ممالک امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا مل کر ان مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

    فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 104 میچ کھیلے جائیں گے جو امریکہ کے 11، میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے جبکہ افتتاحی میچ میکسیکو سٹی میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    اس ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کا شیڈول اور ٹورنامنٹ کے دوران تازہ ترین نتائج یہاں دیکھیں۔

  • ’یہ گول رونالڈو جیسے کھلاڑی ہی کر سکتے ہیں‘: نوشکی کے پتھریلے میدانوں سے پاکستان کو 74 برس بعد فٹبال ٹورنامنٹ جتوانے والے شائق بلوچ

    ’یہ گول رونالڈو جیسے کھلاڑی ہی کر سکتے ہیں‘: نوشکی کے پتھریلے میدانوں سے پاکستان کو 74 برس بعد فٹبال ٹورنامنٹ جتوانے والے شائق بلوچ

    ’ایسا گول عام طور پر رونالڈو یا اس طرح کے ماہر فٹبالر کرتے ہیں، کسی پاکستانی فٹبالر کی جانب سے ایسا مشکل گول کرنا حیران کن ہے۔‘

    یہ کہنا ہے نوشکی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر شکیل جمالدینی کا جو نوشکی سے تعلق رکھنے والے پاکستان فٹبال ٹیم کے رُکن شائق دوست بلوچ کی کارکردگی پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔

    پاکستان کی فٹبال ٹیم نے بدھ کو مالدیپ میں کھیلے جانے والے چار ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو دو، صفر سے شکست دے کر 74 برس بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ایونٹ کے فائنل میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

    فٹبال کی عالمی تنظیم (فیفا) کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 211 ممالک کی فہرست میں 198 ویں نمبر پر ہے، ایسے میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی کامیابی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

    نوشکی سے تعلق رکھنے والے شائق بلوچ اس وقت توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بدھ کو مالدیپ کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں 24 ویں منٹ پر شائق بلوچ نے بائیسکل کک لگا کر پاکستانی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ پاکستان کے لیے دوسرا بلوچ ہارون حامد نے کھیل کے آخری لمحات میں کیا۔

    فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شائق بلوچ نے کہا کہ 74 سال بعد فٹبال کے کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے۔

    شائق کے بڑے بھائی ماجد پاکو نے بتایا کہ شائق نے جس انداز میں گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، اس پر ہماری خوشی کی انتہا نہیں رہی تھی۔

    ریگستان اور پتھریلے میدانوں سے فٹبال کے کھیل کا آغاز کرنے والے اس کھلاڑی نے بین الاقوامی سطح تک کامیابی کا سفر کیسے طے کیا اور کن مشکلات کا سامنا کیا، اس کے لیے بی بی سی نے شائق بلوچ اور مقامی فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے بات کی۔

  • فیفا ورلڈکپ: میکیسکن ٹیم کے گول پر اسٹیڈیم میں موجود صدر کا جشن، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈکپ: میکیسکن ٹیم کے گول پر اسٹیڈیم میں موجود صدر کا جشن، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی۔

    میکسیکو سٹی کے تاریخی میکسیکو سٹی اسٹیڈیم (ایستادیو ازٹیکا) میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    میکسیکو کی جانب سے جولین کوئینونیس نے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تو اسٹیڈیم میں موجود میکسیکن صدر اور شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔

    بعد ازاں تجربہ کار اسٹرائیکر راول خیمنیز نے دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

    میکسیکن صدر کلاڈیا شین بام ٹیم کی سپورٹ کے لیے خود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں جن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

  • فیفا ورلڈکپ: ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے کیلیے نئی شرط رکھ دی

    فیفا ورلڈکپ: ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے کیلیے نئی شرط رکھ دی

    فیفا ورلڈکپ 2026 میں ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے کیلیے نئی شرط رکھ دی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے خبردار کیا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ میں اگر متنازع جھنڈے لہرائے یا ایرانی ٹیم کیخلاف نعرے بازی کی گئی تو میچ روک دیا جائے گا۔

    ایران کے وزیر کھیل احمد دونیا مالی کا کہنا ہے کہ ہم نے فیفا کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ مصر کے خلاف میچ کے دوران اسٹیڈیم میں کوئی خلل ڈالنے والا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

    واضح رہے کہ اپریل میں وینکوور میں فیفا کانگریس کے دوران مظاہرین نے ایران پر ٹورنامنٹ سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم ایرانی عوام کی بجائے ایرانی پاسداران انقلاب کی نمائندگی کرتی ہے۔

    ایرانی ٹیم کو دیگر چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ایرانی شائقین کے لیے مختص ٹکٹس کچھ دن پہلے واپس لے لیے گئے۔

    ایرانی ٹیم ان دنوں میکسیکو کے شہر تیجوانا میں تربیت کر رہی ہے اور اپنے میچ سے قبل ہی امریکا میں داخل ہو سکے گی اور میچ کھیلنے کے بعد اسے پھر میکسیکو واپس جانا پڑے گا۔

    گروپ جی میں شامل ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔

    اس کے بعد اسی وینیو پر بیلجیم اور 26 جون کو سیاٹل میں مصر سے مقابلہ ہوگا۔

  • فیفا ورلڈکپ: لائیو کوریج کے دوران میکسیکن فین کا غیر ملکی رپورٹر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈکپ: لائیو کوریج کے دوران میکسیکن فین کا غیر ملکی رپورٹر کو بوسہ، ویڈیو وائرل

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز رنگا رنگ تقریب کے بعد سنسنی خیز مقابلوں سے ہوگیا۔

    پہلے ہی میچ میں تین ریڈ کارڈز نے جہاں ورلڈکپ کی سنسنی کو بڑھادیا وہیں کچھ دلچسپ واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔

    ایسا ہی ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ میکسیکو کے شہر گواڈالاہارا سے براہِ راست رپورٹنگ کرنے والے ایک جنوبی کوریائی صحافی کے ساتھ پیش آیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

    رپورٹر جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ سے قبل لائیو نشریات میں مصروف تھا کہ اچانک ایک میکسیکن خاتون مداح اس کے قریب آگئیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پیچھے کی جانب سے آئیں، رپورٹر کو گلے لگایا اور اس کے گال پر بوسہ دے کر وہاں سے چلی گئیں۔

    اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا تاہم اس نے مسکراتے ہوئے ہسپانوی زبان میں  (شکریہ) کہا۔

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین اسے ورلڈ کپ کے رنگا رنگ اور دوستانہ ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں تو کچھ افراد نے رضامندی کے اصول پر بحث چھیڑ دی ہے اور سوال اٹھایا کہ اگر ایسا اقدام کسی مرد کی جانب سے کیا جاتا تو ردعمل مختلف ہو سکتا تھا۔

  • پروہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم  برسلز پہنچ گئی

    پروہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم  برسلز پہنچ گئی

    پروہاکی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم  برسلز پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ پر بیلجیم میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

    طویل مسافت اور تھکاوٹ کے باوجود  پاکستان ٹیم نے پروگرام کےمطابق اپنا  پہلا ٹریننگ سیشن کیا۔ پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم  تیرہ جون کو میزبان بیلجیم کے ساتھ میچ کھیلےگی، چودہ جون کو اسپین سےمقابلہ ہوگا،انیس جون کو بیلجیم اور بیس جون کو دوبارہ  اسپین کا سامنا ہوگا۔

    اس کے بعد اکیس جون کو پاکستانی ٹیم لندن پہنچے گی، جہاں تیئیس جون کو بھارت، چوبیس جون کو انگلینڈ،چھبیس جون کو بھارت اور ستائیس جون کو انگینڈ  سے میچز شیڈول ہیں۔

    لیگ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو  ان آٹھ میچز میں سےکم ازکم دو میچز اچھے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔

  • ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی عارضی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کی عارضی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027 تقریباً پچیس برس بعد ایک بار پھر افریقی سرزمین پر منعقد ہونے جا رہا ہے جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا مشترکہ طور پر کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2027 کا انعقاد 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک متوقع ہے۔ ان مجوزہ تاریخوں کی منظوری حال ہی میں احمد آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں دی گئی جبکہ حتمی توثیق اگلے ماہ ایڈنبرا میں ہونے والی آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متوقع ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچز کی میزبانی کرے گا اور 54 میں سے کم از کم 41 مقابلے ملک کے آٹھ مختلف مقامات پر کھیلے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب زمبابوے کو 8 سے 10 میچز جبکہ نمیبیا کو 3 میچز کی میزبانی ملنے کی توقع ہے۔

    یہ 2003 کے بعد افریقا میں ہونے والا پہلا مینز ون ڈے ورلڈ کپ ہوگا۔ 2003 کا ایونٹ بھی جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا۔

    ورلڈ کپ 2027 میں ایک اور بڑی تبدیلی 14 ٹیموں کے فارمیٹ کی واپسی ہوگی۔ گزشتہ دو ایڈیشنز میں صرف 10 ٹیمیں شریک تھیں، تاہم اب ٹیموں کو سات، سات کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

    آئی سی سی کے مکمل رکن ممالک ہونے کے باعث جنوبی افریقا اور زمبابوے کی براہِ راست شرکت متوقع ہے جبکہ نمیبیا کو ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ عبور کرنا ہوگا۔

  • میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

    میکسیکو میں فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا، پاکستانی وفد کی بھی شرکت

    میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ  کا  عالمی فٹ بال کا میلہ سج گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی قیادت میں  دو رکنی پاکستانی وفد نے بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور آفیشل ڈنر میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    صدر میکسیکو کے مطابق افتتاحی تقریب میں دنیا بھر کی فٹ بال قیادت نے شرکت کی۔ تاریخ کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی یادگار اور مثالی انداز میں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ  کو تاریخی طور پر کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

    دوسری جانب فیفا صدر جیانی انفینٹینو نے شاندار افتتاحی تقریب اور غیر معمولی عزم پر صدر میکسیکو سے اظہارِ تشکرکیا۔ فیفا صدر نے ورلڈ کپ کے شریک میزبان ممالک امریکہ اور کینیڈا کا بھی شاندار انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

    فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر پی ایف ایف سید محسن گیلانی کی عالمی فٹ بال قیادت سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

  • پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر 74 سال بعد فٹبال کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر 74 سال بعد فٹبال کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیت لیا

    پاکستان فٹبال ٹیم نے ڈائمنڈ جوبلی چار ملکی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر 74 سال بعد تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو صفر کےمقابلے میں دو گول سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    مالدیپ میں منعقدہ ایونٹ کے فاٸنل میں پاکستان کی جانب سے شایق دوست نے 24ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ دوسرا گول  ایکسٹرا ٹائم میں اسکور کیا گیا جس نے افغانستان کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔

    قومی ٹیم نے 74 سال بعد کسی بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان آخری مرتبہ 1962 میں مردیکا کپ کے فائنل تک پہنچا تھا۔پاکستان نے پورے ایونٹ میں شاندار اور ناقابلِ شکست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    گروپ مرحلے میں قومی ٹیم نے میزبان مالدیپ اور افغانستان کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ برابر رہا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے قومی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

    انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح پاکستان میں فٹبال کی ترقی اور بحالی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

  • سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلیے رضامندی ظاہر کردی

    سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کیساتھ کام کرنے کیلیے رضامندی ظاہر کردی

    سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم  بیٹر یونس خان نے پی سی بی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی، یونس خان کہتے ہیں کہ موقع ملے تو کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کے لیے تیار ہوں۔

    بلدیہ ٹاؤن اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ مجھےکسی بھی شعبہ میں پاکستان ٹیم کیلئےذمہ داری ملی تو اچھے طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا، خدمات انجام دے کر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور  سپورٹنگ اسٹاف کی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے، یونس خان ہو یا کوئی اور جسے موقع ملے پاکستانی بن کر خدمت کرے۔

    دریں اثنا یونس خان نے24 ایکٹر پر محیط  اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا،ٹاؤن ناظم  کریم آسکانی نے بریفنگ میں بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس  میں مختلف کھیلوں کا انتظام کیا جائے گا،کرکٹ کے لیے نیٹ پریکٹس ایریا بھی بنایا گیا ہے۔

    اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی فٹبال کے ساتھ  انڈورگیمز  کے لیے کورٹس بنائے جارہے ہیں، ٹاؤن ناظم کریم آسکانی کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن کو جدید اسٹیڈیم کا تحفہ دینے پر چئیرمین بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔