Category: کھیل

  • پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے آمدنی 7.5 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

    پی ایس ایل 11 میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے آمدنی 7.5 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کی ریکارڈ مالی ترقی کی اطلاع دی ہے جس میں منافع آمدن 2 ارب سے بڑھ کر 7.5 ارب سے زیادہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی ایک کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں آٹھ ٹیموں تک کی توسیع کے بعد ٹورنامنٹ کے منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    رانا محمود الحسن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لیگ کا مجموعی منافع تقریباً 2 ارب روپے سے بڑھ کر 7.5 ارب روپے سے زائد ہو گیا ہے۔

    حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ دو نئی فرنچائزز کے اضافے نے آمدنی کے سلسلے کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جس میں نشریاتی حقوق، اسپانسرشپ اور فرنچائز سے متعلق آمدنی میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔

    سیشن کے دوران پی ایس ایل 11 کے تفصیلی مالیاتی گوشوارے پیش کیے گئے، جس میں اخراجات، آمدن اور منافع کا مکمل خاکہ پیش کیا گیا۔

    کمیٹی کے ساتھ شیئر کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق ٹورنامنٹ کے 11ویں ایڈیشن کے کل اخراجات 2.64 بلین روپے سے زائد رہے جبکہ کل آمدنی 10.19 بلین روپے سے تجاوز کر گئی۔ اس کے نتیجے میں ٹیکس سے قبل 7.54 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا۔

    پی سی بی نے پچھلے ایڈیشنز کے تقابلی اعداد و شمار بھی فراہم کیے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ لیگ نے پی ایس ایل 2025 میں تقریباً 2 بلین روپے کا منافع کمایا، جبکہ پی ایس ایل 2024 نے 2.46 بلین روپے کی کمائی ریکارڈ کی تھی۔

  • پاکستان فٹبال کی تاریخی فتح، نئی کامیابیوں کا آغاز

    پاکستان فٹبال کی تاریخی فتح، نئی کامیابیوں کا آغاز

    صدر پی ایف ایف محسن گیلانی نے کہا ہے کہ 74 سال بعد بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ جیتنا بڑا سنگ میل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف ایف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر انکا مشکور ہوں، قومی فٹبال ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا۔ ایک سال میں پاکستان فٹبال نے غیرمعمولی ترقی کی۔

    محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام مل گیاکہ پاکستان فٹبال میں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، قومی ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کا نتیجہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فٹبالرز کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔ مشکلات کے باوجود پاکستان فٹبال نے ترقی کی نئی مثال قائم کی۔

    پی ایف ایف صدر کا کہنا تھا کہ قومی فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دی۔

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلئے بڑا اقدام

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت گرانٹ ان ایڈ کمیٹی کا 5واں اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے 150 ملین روپے گرانٹ منظور کی گئی۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہاکی کے ریوائیول کیلئے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلان تیار کر لیا گیا۔ پنجاب بھر کے اسکولز و کالجز میں ہاکی کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کھلاڑیوں کو ہاکی کٹس، پروٹیکٹو گیئر، شرٹس، شوز اور اسٹائپنڈ دیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز اور ماسٹر ٹرینرز ہائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہاکی اکیڈمیز کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں قائم کیا جائے گا۔ ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے جدید ترین ٹرف اور فلڈ لائٹس نصب کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    سینیئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے سابق اولمپینز کو گریس مینٹرز کے طور پر نوجوانوں کی تربیت کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

     ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں انٹرنیشنل معیار کے ہاکی اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا بھی جائزہ

     سکول سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع، بہترین کھلاڑیوں کو بیرون ملک ٹریننگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔مریم اورنگزیب

     خواتین ہاکی ٹیم کی تشکیل نو، گرلز کالجز میں خصوصی ہاکی لیگ کے آغاز کی ہدایت

     ہاکی فیڈریشن کے ساتھ مل کر سالانہ “پنجاب ہاکی سپر لیگ” منعقد کروانے کی ہدایت

    سینئر وزیر پنجاب کی ہاکی کی بحالی کیلئے کارپوریٹ سیکٹر سے سپانسرشپ لینے کی حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

    سینئر وزیر پنجاب کی  کھیلوں کی بحالی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فنانسنگ میکانزم بنانے کی بھی ہدایت

    ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہےبحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔مریم اورنگزیب

     وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہاکی کا کھویا ہوا مقام بحال کریں گے۔سینئر وزیر پنجاب

    کلچر و میوزک کی بحالی کیلئے  پاکستان آئیڈل سیزن 2 کیلئے 70 ملین گرانٹ کی منظوری

  • فیفا ورلڈکپ: امریکا میں کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی پر سوالات اٹھنے لگے

    فیفا ورلڈکپ: امریکا میں کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی پر سوالات اٹھنے لگے

    فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے لیے امریکا پہنچنے والے کھلاڑیوں کی مجرموں کی طرح تلاشی پر سوالات اٹھنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا آنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ ایئرپورٹ حکام کے تضحیک آمیز رویے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔

    سینیگال اور ازبکستان کی ٹیموں کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد شائقین کی جانب سے امریکی حکام پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

  • شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟

    شان مسعود کی جگہ نیا ٹیسٹ کپتان کون ہوگا؟

    پاکستان کرکٹ میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے اگلے چند دن اہمیت اختیار کرگئے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس جمعے یا ہفتے کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں کپتان شان مسعود کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔

    اس کے علاوہ سلیکشن کمیٹی ارکان میں رد و بدل کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ میں مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے موجودہ اور سابق کرکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

    کرکٹ آپریشنر کے معاملات اور بعض دوسرے انتظامی اہم عہدوں پر بھی رد و بدل ہوسکتا ہے۔

  • آسٹریلیا 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھنے لگا

    آسٹریلیا 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھنے لگا

    آسٹریلوی ٹیم 28 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز جیتنے کے خواب دیکھنے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تین ون ڈے میچز کی سیریز  کے فیصلہ کن میچ میں آج لاہور میں مدمقابل آئیں گے۔

    آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 1998 کے بعد سے کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے تاہم اس دوران 24 سال کا وقفہ بھی شامل ہے جب آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ ہی نہیں کھیلی۔

    دوسری جانب پاکستان کو 2015 کے بعد اپنے ملک میں کسی بھی باہمی ون ڈے سیریز میں صرف ایک بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ دو (ہوم اور اوے) سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی ہے تاہم اس مرتبہ پاکستان کے سینیئر بیٹرز کی خراب فارم آسٹریلیا کے لیے بہترین موقع ثابت ہوسکتی ہے۔

    آسٹریلیا کے نیتھن ایلس حالیہ عرصے میں بابراعظم کے نمبر ون دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کو اب تک صرف 5 ون ڈے میچز میں 3 بار آؤٹ کیا ہے، یہ کارکردگی انہیں ان چند بولرز میں شامل کرتی ہے جنہوں نے ایک ہی فارمیٹ میں بابر کو اتنی زیادہ بار آؤٹ کیا ہو۔

  • فرنچ اوپن، عالمی نمبر ایک سبالینکا شکست کے بعد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    فرنچ اوپن، عالمی نمبر ایک سبالینکا شکست کے بعد دلبرداشتہ، ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

    فرنچ اوپن میں روس کی ڈیانا شنائیڈر نے عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سبالینکا نے پہلا سیٹ جیت کر اچھا آغاز کیا تاہم اس کے بعد شنائیڈر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس اپنے نام کیے اور فیصلہ کن سیٹ میں حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔

    سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی شنائیڈر اس سے قبل کسی گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی تھیں۔

    شکست کے بعد عالمی نمبر ون سبالینکا جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے دلبرداشتہ ہوکر ٹینس چھوڑنے جیسے سخت خیالات کا اظہار بھی کیا۔

    سبالینکا نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور ٹینس چھوڑنا چاہتی ہیں۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ماجا چوالنسکا نے اینا کیلنسکایا کو اپ سیٹ شکست سے دو چار کیا۔

    مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک نے برازیلین حریف جوآؤ فونسیکا کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دے کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔

  • فیفا ورلڈکپ: اسٹیڈیم آنے والے شائقین پر بڑی پابندی لگادی گئی

    فیفا ورلڈکپ: اسٹیڈیم آنے والے شائقین پر بڑی پابندی لگادی گئی

    فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے دوران شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اسٹیڈیم ضابطہ اخلاق میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلی کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ابتدائی طور پر فیفا نے شفاف اور خالی پلاسٹک کی ری یوزایبل بوتلوں کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی تھی تاہم منگل سے نافذ ہونے والے نئے ضابطے کے تحت اب ایسی بوتلیں بھی ممنوع قرار دے دی گئی ہیں۔

    فیفا کے مطابق بوتلیں، کپ، جار اور کین جیسی اشیا کو میدان میں پھینکے جانے کی صورت میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہوتا ہے اسی لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

    فیفا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، ریفریز، رضاکاروں، عملے اور شائقین کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے۔

    ادارے کے مطابق بعض میزبان اسٹیڈیمز میں پہلے ہی بیرونی بوتلوں پر پابندی تھی جسے اب پورے ٹورنامنٹ میں یکساں طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب شائقین نے گرم موسم میں پانی کی دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ بعض مقامات پر درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

    فیفا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسٹیڈیمز کے اطراف مسٹنگ اسٹیشنز، ہائیڈریشن پوائنٹس، کولنگ ٹینٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔

  • پیٹ کمنز آسٹریلیا کیلیے کم از کم 21 مزید ٹیسٹ میچز کھیلنے کے خواہشمند

    پیٹ کمنز آسٹریلیا کیلیے کم از کم 21 مزید ٹیسٹ میچز کھیلنے کے خواہشمند

    آسٹریلوی ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ 12 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کے دوران تمام ٹیسٹ میچز کھیل سکیں گے۔

    تاہم پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے تینوں اہم فاسٹ بولرز کا ہر میچ میں دستیاب رہنا غیر معمولی بات ہوگی۔

    کمر کی انجری کے باعث طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہنے کے بعد کمنز نے حال ہی میں آئی پی ایل میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار ماہ بعد مسابقتی کرکٹ کھیلی۔

    ان کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے نتائج مثبت آئے ہیں اور اب وہ اپنی فٹنس کو ٹیسٹ کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

    آسٹریلیا اگست میں بنگلادیش کے خلاف ہوم سیریز سے ایک ایسے دور کا آغاز کرے گا جس میں اگلے ایک سال کے دوران 21 تک ٹیسٹ میچز کھیلنے کا امکان ہے۔

    اس دوران ٹیم بھارت اور انگلینڈ کے اہم دوروں کے علاوہ جنوبی افریقا کا بھی سفر کرے گی۔

    کمنز کا کہنا ہے کہ اتنے زیادہ ٹیسٹ میچز میں ایک ہی فاسٹ بولنگ اٹیک کا مسلسل کھیلنا مشکل دکھائی دیتا ہے اس لیے کھلاڑیوں کی روٹیشن ناگزیر ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پہلی ترجیح ٹیسٹ کرکٹ ہوگی اس لیے محدود اوورز کی کرکٹ اور بگ بیش لیگ میں شرکت محدود رہ سکتی ہے۔

  • سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

    سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے کیوں نکالا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادیو کو خراب فارم کے باعث عہدے سے ہٹا کر ٹیم سے باہر کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے کے تین ماہ بعد سوریا کمار یادیو کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق نے ایک نجی بھارتی چینل کو بتایا کہ سلیکشن کمیٹی، بی سی سی آئی اور ٹیم مینجمنٹ نے کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کو اب ایک نئے کپتان کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔