Category: Entertainment

  • ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

    ماڈل ہما سلیم کا پاکستانی کرکٹر پر ہراسانی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

    پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی کرکٹر کے خلاف ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے جلد قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

    ہما سلیم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک معروف پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ شخص سے کوئی رابطہ نہیں، اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    ماڈل نے مزید کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس کرکٹر کی شناخت سامنے لائیں گی اور اپنے وکیل کے ذریعے قانونی چارہ جوئی بھی کریں گی۔

    واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں کسی بھی کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا، جبکہ ان الزامات پر متعلقہ شخص کا مؤقف بھی تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

  • “میں صرف 7 سال کی تھی…” زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

    “میں صرف 7 سال کی تھی…” زوہا توقیر کا والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر جذباتی بیان

    “میرے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میری عمر صرف چار سال تھی۔ انہیں پھیپھڑوں کا کینسر تھا، لیکن آج بھی مجھے ان کی محبت یاد ہے۔ وہ شدید تکلیف میں ہونے کے باوجود مجھے ہمیشہ اپنی گود میں رکھتے تھے اور بے حد لاڈ کرتے تھے۔ والد کی کمی زندگی کے خاص مواقع پر شدت سے محسوس ہوتی ہے، لیکن میری والدہ نے ہمیشہ ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔

    جب میری والدہ نے دوسری شادی کی تو میری عمر تقریباً سات سال تھی۔ میں نے ہمیشہ ان کی اس فیصلے میں حمایت کی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ خوش رہیں۔ اس شادی سے ہونے والے میرے بہن بھائیوں کو قبول کرنے میں بھی مجھے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی، بلکہ میں اپنے سب سے چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ہوں۔”

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زوہا توقیر نے پہلی بار اپنے والد کی وفات، والدہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی اور اپنی خاندانی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ 

    ‘آپا شمیم’ اور ‘ضبط’ جیسے ڈراموں سے پہچان بنانے والی زوہا توقیر نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کم عمری میں والد کو کھونے کا دکھ آج بھی ان کے دل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت بہت چھوٹی تھیں، لیکن والد کی محبت اور شفقت کی یادیں آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی والدہ، معروف اینکر اور اداکارہ عائشہ جہانزیب کی دوسری شادی پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی والدہ کے فیصلے کی حمایت کی کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی والدہ اپنی زندگی میں خوش رہیں۔ زوہا نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شادی سے پیدا ہونے والے بہن بھائیوں کو انہوں نے دل سے قبول کیا اور آج بھی ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ جہانزیب نے اپنی دوسری شادی بعد ازاں ختم کر دی تھی اور انہوں نے سابق شوہر پر تشدد اور بے وفائی جیسے سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ زوہا توقیر کی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین ان کی پختہ سوچ، والدہ سے محبت اور خاندانی رشتوں کے بارے میں مثبت رویے کو سراہ رہے ہیں۔

  • سجل علی کی ساحلِ سمندر پر بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سجل علی کی ساحلِ سمندر پر بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ سجل علی کی ساحلِ سمندر پر لی گئی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔اداکارہ نے اپنی تعطیلات کے دوران رنگ برنگا ٹائی اینڈ ڈائی سلیولیس میکسی ڈریس زیب تن کیا ۔سجل علی نے اپنے انداز کو مزید دلکش بنانے کے لیے لیئرز نیکلیس، سنہری ہوپ بالیاں، اینکلٹ اور اوول طرز کے سن گلاسز کا انتخاب کیا، جبکہ ہوا میں بکھرے بال ان کے ساحلی انداز کو مزید منفرد بنا رہے تھے ۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ان کے انداز اور خوبصورتی کی تعریف کی۔

  • تنہائی محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا:نادیہ خان

    تنہائی محسوس کرتی تھی اس لیے بیٹی کو جنم دیا:نادیہ خان

    اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ میں بالکل اکیلی تھی جب میری بیٹی علیزے پیدا ہوئی، میں چاہتی تھی کہ کوئی ہو میرے پاس جو مجھ سے اسی طرح بے۔ لوث محبت کرے جیسے میں اپنے ارد گرد لوگوں سے کرتی ہوں۔ایک پروگرام میں خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پرورش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میری ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار تھی، تاہم میں نے رشتہ نبھانے کی بھرپور کوشش کی، بچوں کی منصوبہ بندی سے متعلق یادیں تازہ ہونے پر نادیہ خان جذباتی ہو گئیں اور انکشاف کیا کہ میں نے اپنی پہلی بیٹی کو اس لیے جنم دیا کیونکہ میں خود کو بہت تنہا محسوس کرتی تھی اور چاہتی تھی کہ میری زندگی میں کوئی ایسا ہو جو مجھے بے لوث محبت دے ۔

  • عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

    عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق پوسٹ پر بحث چھڑ گئی

    اداکارہ عائزہ خان کی چیٹ جی پی ٹی سے متعلق ایک مزاحیہ انسٹاگرام سٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔عائزہ خان نے لکھا تھا کہ 90 کی دہائی کے بچو! جب بھی خود کو کم عقل سمجھو تو یاد رکھو، ہم نے چیٹ جی پی ٹی کے بغیر اپنی ڈگریاں مکمل کی تھیں۔ سٹوری سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ نوجوان صارفین نے بھی دلچسپ انداز میں ردِِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے جدید ٹولز تعلیم کا متبادل نہیں بلکہ تحقیق، موضوعات کو سمجھنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  • دھوکہ دہی کی افواہوں کے باوجود سنیتا نے گووندا کیساتھ رہنے کی وجہ بتادی

    دھوکہ دہی کی افواہوں کے باوجود سنیتا نے گووندا کیساتھ رہنے کی وجہ بتادی

    بالی وڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے دھوکہ دہی کی افواہوں کے باجود اداکار کے ساتھ رہنے کی اہم وجہ بتادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ‘لاک اپ’ میں حصہ لیا لیکن طبی وجوہات کی بنا پر شو سے باہر نکلنے والی وہ پہلی شرکا ہیں، شو میں اپنی مختصر شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں کے بارے میں بات کی تھی۔ حال ہی میں ہونے والی ایک گفتگو میں سنیتا نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر گووندا کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی، حالانکہ ان کے اعتماد اور محبت کو بارہا آزمائش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سنیتا آہوجا نے شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری کا کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا ہوگا، ہم سے زیادہ تو وہ لوگ ہیروئنز کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، تو یہ آپ کے پیار پر انحصار کرتا ہے کہ آپ اسے کس طرح لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایک اداکار کی بیوی بننے کے بعد آپ کو اپنا دل پتھر کا رکھنا پڑتا ہے، میں جب 15 سال کی تھی، تب گووندا سے پیار کیا تھا، آج 56 سال کی ہو گئی ہوں اور آج بھی انہیں اتنا ہی پیار کرتی ہوں، میں نے گووندا کو بہت بار معاف کیا ہے مجھ سے بھی کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، گووندا ہمیشہ کہتا ہے یہ میری بیوی نہیں بچی ہے۔واضح رہے کہ سنیتا آہوجا اور گووندا کے درمیان طلاق کی خبریں متعدد بار میڈیا اور سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

  • بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتا: فیصل قریشی

    بھارت پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں دیکھنا چاہتا: فیصل قریشی

    فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نیٹ فلکس پر محدود موجودگی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔میزبان کے اس سوال پر کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا، اداکار نے جواب دیا کہ ان کے خیال میں بھارتی پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر نہیں آنے دینا چاہتے، نیٹ فلکس ایسے مواد کو ترجیح دیتا ہے جو کسی بھی معاشرے کے مثبت اور منفی دونوں پہلوؤں کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرے۔فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلم ساز ہر موضوع پر کھل کر کام نہیں کر سکتے، کیونکہ اگر کوئی ملک کی مکمل اور تلخ حقیقت دکھائے تو بعد ازاں اسے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اداکار نے پاکستانی مواد کی محدود موجودگی کی ایک اور وجہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی کم تجارتی اہمیت کو قرار دیا، بیشتر پاکستانی صارفین اپنی ذاتی سبسکرپشن خریدنے کے بجائے دوستوں یا بیرونِ ملک مقیم رشتہ داروں کے اکاؤنٹس استعمال کرتے ہیں، جبکہ ایک ہی سبسکرپشن کئی افراد کے درمیان بھی شیئر کی جاتی ہے۔اس صورتحال میں نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا جو بھارت جیسے بڑے مارکیٹ سے ملتا ہے، اسی لیے پاکستان اس پلیٹ فارم کے لیے زیادہ پرکشش مارکیٹ نہیں بن سکا۔فیصل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی بھی نئی فلم کی ریلیز سے قبل اکثر لوگوں کا پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ یہ یوٹیوب پر کب دستیاب ہوگی، جو ڈیجیٹل مواد کے حوالے سے مقامی صارفین کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

  • حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ کی والدہ پر تنقید

    حنا پرویز بٹ کی رجب بٹ کی والدہ پر تنقید

    رجب بٹ جن کے یوٹیوب چینل پر تقریباً 90 لاکھ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 29 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، حالیہ دنوں ایک وی لاگ کے مختصر کلپ کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، اس وائرل کلپ کو حنا پرویز بٹ نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے تنقیدی تبصرہ کیا۔رجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں، ان کے یوٹیوب چینل کے تقریباً 90 لاکھ سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں، حالیہ دنوں ان کے ایک وی لاگ کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا، جسے حنا پرویز بٹ نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دوبارہ شیئر کیا۔ وائرل ویڈیو میں رجب بٹ کی والدہ ایک پرینک کے دوران بے ہوش ہونے کا ڈراما کرتی دکھائی دیتی ہیں، تاہم چند لمحوں بعد وہ مسکراتے ہوئے اٹھ جاتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ یہ منظر پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ تھا۔اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ اسی قسم کے ڈراموں سے انہیں مالی فائدہ حاصل ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آٹھ، آٹھ سال کے بچے بھی اس طرح کا مواد دیکھ کر متاثر ہو رہے ہیں اور ان کے بقول اس خاندان نے معاشرے کے لیے کبھی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔حنا پرویز بٹ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواد کو نظر انداز یا بلاک کرنا چاہیے، جبکہ کچھ افراد نے متعلقہ یوٹیوب چینلز کے خلاف کارروائی یا پابندی کا مطالبہ بھی کیا، دوسری جانب بعض صارفین نے رجب بٹ اور ان کے خاندان کے حق میں بھی رائے دیتے ہوئے اسے محض تفریحی مواد قرار دیا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب حنا پرویز بٹ نے رجب بٹ یا ان کے کانٹینٹ پر تنقید کی ہو، اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقع پر ان کے وی لاگز کو بچوں کی تربیت اور معاشرتی اقدار کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔

  • سلمان سعید اپنی والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

    سلمان سعید اپنی والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

    پاکستانی معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے بھائی و اداکار سلمان سعید اپنی والدہ کی آخری یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔حال ہی میں سلمان سعید نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے والدین، خاندان اور ذاتی زندگی کے جذباتی پہلوؤں پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران سلمان سعید نے اپنی مرحومہ والدہ سے گہرے تعلق اور ان سے جڑی چند آخری یادیں تازہ کیں اور ایسی بات کا ذکر کیا جس کا انہیں آج بھی شدید افسوس ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانی میں میری والدہ چاہتی تھیں کہ میں ایک مخصوص لڑکی سے شادی کروں، تاہم میں نے اس رشتے سے انکار کر دیا اور اپنی پسند بتائی، جس پر والدہ کافی غصہ ہوئیں اور کہا کہ پھر تب شادی کرنا جب میں نہیں رہوں گی۔سلمان سعید کے مطابق والدہ کی اس بات پر میں نے بھی غصے میں والدہ سے کہہ دیا تھا کہ ہاں ٹھیک ہے، میں شادی اُس وقت کروں گا جب وہ نہیں ہوں گی، مجھے آج بھی اس چیز کا پچھتاوا ہے، مجھے اس وقت ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے بعدازاں والدہ انتقال کر گئیں اور میری شادی واقعی ان کے انتقال کے بعد ہوئی۔سلمان سعید نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں نے اپنی والدہ کو فالج کا دورہ پڑتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور نسبتاً کم عمری میں انتقال کر گئیں۔اداکار نے والدہ کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی اور جذباتی کیفیت کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا ہے کہ والدہ کی وفات کے بعد میں تقریباً 1 سال تک سکون کی نیند نہ سو سکا، اگر کبھی نیند آ بھی جاتی تو گھبراہٹ اور جھٹکوں کی کیفیت میں بیدار ہو جاتا تھا۔سلمان سعید نے کہا کہ میں اپنی والدہ کے بے حد قریب تھا، اسی لیے ان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا میرے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا۔

  • سحر ہاشمی کا بھارتی اداکار سے کیے جانے والے موازنے پر ناقدین کو جواب

    سحر ہاشمی کا بھارتی اداکار سے کیے جانے والے موازنے پر ناقدین کو جواب

    پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کیے جانے والے موازنے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ تنقید نے مجھے بطور اداکار بہتر بننے میں مدد دی تاہم بعض تبصرے، خصوصاً عمران ہاشمی سے موازنے پر مجھے افسوس ہوا اور بے حد غیر منطقی محسوس ہوا۔اداکارہ سکرین پر نسبتاً بولڈ مناظر کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہیں۔سحر ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے صرف وہی مناظر فلمائے جو سکرپٹ کا حصہ تھے اور جنہیں ہدایت کار اپنے تخلیقی وژن کے مطابق پیش کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر فنکار اپنے کردار اور سکرپٹ کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے اور مجھے یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے، سچ کہوں تو نہ میں پہلی اداکارہ ہوں اور نہ ہی آخری، جس نے سکرین پر کسی کو گلے لگایا ہو۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے ہدایت کار نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ اگر میں خود کو ان مناظر کے لیے مطمئن محسوس کرتی ہوں تو انہیں ضرور کروں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ زیادہ تر تنقید کا نشانہ صرف وہی کیوں بنیں جبکہ مرد اداکاروں کو نسبتاً کم تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ شاید عمران ہاشمی والے تعلق کی وجہ سے، تاہم انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع نے مجھے آئندہ ایسے مناظر کے حوالے سے دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو اب میں اس معاملے میں زیادہ محتاط رہوں گی، کیونکہ اگر ہم ناظرین کے لیے ڈرامے بنا رہے ہیں اور انہیں یہ پسند نہیں، تو پھر ہم ایسا نہیں کریں گے، لیکن براہِ کرم مجھے بندوق کی نوک پر نہ رکھیں۔سحر ہاشمی نے آن لائن نفرت انگیز تبصروں کے اثرات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کے ساتھ اچھی چیزیں ہوتی ہیں تو لوگ ان میں بھی خامیاں نکال لیتے ہیں، کیونکہ ہر شخص نہیں چاہتا کہ آپ ترقی کریں اور یہ بات واقعی مجھے تکلیف دیتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں راتوں کو روتے ہوئے سو جاتی تھی، تاہم مشکل وقت میں ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔