Category: Entertainment

  • مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

    مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی۔تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ شامل تفتیش ہو چکی ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔واضح رہے این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات

    بشریٰ انصاری کے سابق داماد سے متعلق حیران کن انکشافات

    معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے سابق داماد کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ داماد نے میری بیٹی کے ساتھ دھوکہ کیا اور بعد میں اسے چھوڑ کر اپنی زندگی میں آگے بڑھ گیا۔بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اپنی بڑی بیٹی نریمان انصاری کی طلاق سے متعلق تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سابق داماد نے نہ صرف بیٹی کو دھوکہ دیا بلکہ بچوں کو بھی چھوڑ دیا اور مبینہ طور پر اثاثے لیکر الگ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے تعلیم یافتہ لیکن بدکردار افراد موجود ہیں جو اپنی میٹھی باتوں اور مہذب انداز سے دوسروں کو متاثر کرتے ہیں مگر حقیقت میں ان کی سوچ انتہائی منفی ہوتی ہے۔ بشریٰ انصاری کے مطابق ایسے افراد مالی فائدے کے لیے رشتے قائم کرتے ہیں اور بعد میں بغیر کسی ٹھوس وجہ کے انہیں ختم کر دیتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ ایسے افراد کو دوبارہ بھی پڑھی لکھی خواتین مل جاتی ہیں جو انتباہ کے باوجود ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لوگ اپنے نرم لہجے اور بظاہر اچھے رویے کے ذریعے دوسروں کو متاثر کر کے شکار بناتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی بیٹی اب محفوظ ہے اور اپنی زندگی میں خوش ہے، تاہم اس طرح کے واقعات معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

  • درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا بڑا انکشاف

    درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا بڑا انکشاف

    معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ سے کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی مبینہ شادی سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں تاہم ان دعوؤں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔اس سے قبل درِفشاں سلیم کی جانب سے بھی ان کی اسٹائلسٹ نے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ رجب بٹ نے بھی واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔اب یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔رجب بٹ کے مطابق انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذیعے ہوا جب لوگ مسلسل ان سے سوالات کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف اس لیے فوری تردید کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہوکیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی۔

  • بچوں والی اور مالی مستحکم خاتون کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے: اسما عباس

    بچوں والی اور مالی مستحکم خاتون کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے: اسما عباس

    پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہےکہ اگر کوئی عورت جو مالی طور پر خود مختار ہے اور اس کے بچے بھی ہیں تو اسے دوسری بار شادی نہیں کرنی چاہیے۔اداکارہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ بات ہے بہت مشکل کہ شادی نہ کریں لیکن زیادہ تر خواتین ایسا اس صورت میں کرتی ہیں جب انہیں مالی مسائل ہوں تو انہیں سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔اسما عباس نے کہا کیونکہ اگر کوئی یہ قدم اٹھاتا ہے تو پھر بچوں کے ساتھ چیزیں کافی خراب ہوجاتی ہیں، پھر بدمزگی پیدا ہوتی ہے، اس سب میں ماں بہت پریشان ہوتی ہے اور اسے کسی قسم کی خوشی بھی نہیں مل پاتی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح عورت پچھتاوے میں رہتی ہے، بچے بڑے ہوجاتے ہیں، پھر وہ ماں کو الزام دینے لگتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس تعلیم اور نوکری ہو تو آپ کو کسی قسم کے سہارے کی ضرورت نہیں رہتی، اس طرح آپ کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آپ اپنے بچوں کے اخراجات خود اٹھائیں۔

  • عامر اور گوری کی شادی میں مدعو مہمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    عامر اور گوری کی شادی میں مدعو مہمانوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

    بالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان اور مینیو کی تفصیلات سامنے آگئی۔عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی اتوار کو ممبئی میں واقع اداکار کی رہائش گاہ میں سادگی سے ہوگی۔اس حوالے سے اداکار نے میڈیا کو انٹرویو کے دوران 5 جولائی کو خاص دن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 5 تاریخ کو شادی ہورہی ہے، شادی کی ایک چھوٹی تقریب کا اہتمام گھر میں ہی کیا گیا ہے جس میں دونوں فیملیز کے علاوہ چند دوست شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے مختصر اور نجی تقریب کیلئے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو ذاتی طور پر حتمی شکل دی ہے۔شادی میں دونوں فیملیز اور دوستوں کو ملا کر 100 سے 150 کے قریب لوگ شرکت کریں گے جب کہ عامر خان اور گوری کی جانب سے اپنے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے پرانے دوست اور فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور نیز راج کمار سنتوشی کو شادی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور باضابطہ طور پر ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوگئی جب کہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی اور 2021 میں علیحدگی پر ختم ہوئی۔

  • پریتی زنٹا اے آئی ڈیپ فیک ویڈیوزکیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    پریتی زنٹا اے آئی ڈیپ فیک ویڈیوزکیخلاف عدالت پہنچ گئیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی اے آئی ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور دیگر غیر مجاز ڈیجیٹل مواد کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔پریتی زنٹا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی شکل و صورت استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر اور چیٹ بوٹ طرز کا مواد بغیر اجازت تیار اور شائع کیا جا رہا ہے جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ بالی ووڈاداکارہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا اور مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے ان کانام اور شناخت استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تمام متنازع مواد فوری طور پر ہٹایا جائے جبکہ آئندہ ایسے مواد کی اشاعت پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ درخواست جسٹس مادھو جمدار کی سربراہی میں سماعت کے لیے پیش ہوئی جہاں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ فریقین اور آن لائن پلیٹ فارمز کو متنازع مواد ہٹانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت دی جبکہ کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

  • کامیڈی کو سانس لینے کیلئے آزادی کی سخت ضرورت :روینہ ٹنڈن

    کامیڈی کو سانس لینے کیلئے آزادی کی سخت ضرورت :روینہ ٹنڈن

    بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ہنسانا اور خوش کرنا اب 1990 کی دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔ آج کسی کو ناراض کیے بغیر لوگوں کو ہنسانا شاید تلوار کی دھار پر چلنے جیسا ہے ۔ 90کی دہائی کا وہ روایتی، مکمل طور پر کردار پر مبنی اور کھل کر کیا جانے والا مزاح اب نایاب ہو چکا ہے کیونکہ فلمساز مسلسل خود پر شک کرتے رہتے ہیں۔ ہم کچھ زیادہ ہی محتاط ہوگئے ہیں، اور کامیڈی کو سانس لینے کیلئے آزادی کی سخت ضرورت ہے۔

  • عورتیں 60سال کے بعد بھی باشعور ہوتی ہیں:اسما عباس

    عورتیں 60سال کے بعد بھی باشعور ہوتی ہیں:اسما عباس

    اداکارہ اسما عباس نے بڑھتی عمر کے شوہروں کے بدلتے رویوں پر خیالات کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے حالیہ وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ اکثر شوہر 60سال کے بعد کھل کر بات نہیں کرتے ، اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتے ، اپنی بیویوں کو نظر انداز کرتے ہیں جبکہ عورتیں اس عمر میں بھی باشعور ہوتی ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شوہر بات نہیں کرتے ، میری مراد یہ نہیں کہ وہ بولتے نہیں، بلکہ وہ اپنی بیویوں سے جذباتی طور پر رابطہ قائم نہیں رکھتے ، وہ یہ بھی نہیں کہتے کہ یہ لباس تم پر اچھا لگ رہا ہے یا آج تم بہت خوب صورت لگ رہی ہو، وہ ایسی کوئی بات نہیں کرتے جس سے عورت کو محسوس ہو کہ میاں بیوی کے درمیان محبت اب بھی برقرار ہے ۔

  • ہمایوں اشرف نے اب تک غیر شادی شدہ رہنے کی وجہ بتا دی

    ہمایوں اشرف نے اب تک غیر شادی شدہ رہنے کی وجہ بتا دی

    اداکار ہمایوں اشرف نے اب تک اپنے غیر شادی رہنے کی وجہ بتا دی۔ ایک یوٹیوب شو میں سنگل رہنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک غیر شادی شدہ زندگی کا سب سے بڑا فائدہ آزادی ہے۔ سنگل افراد کو اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کسی کو جواب دہ نہیں ہونا پڑتا، وہ اپنی مرضی سے سوتے ، جاگتے اور جب چاہیں کہیں بھی گھومنے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنگل شخص صرف اپنی ذمے داری اٹھاتا ہے ، کسی پر انحصار نہیں کرتا اور گھریلو مسائل یا روزمرہ کے حساب کتاب کی فکر بھی نہیں ہوتی۔

  • اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں اعزاز، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    پاکستانی اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔فضا علی ان دنوں انٹرنیٹ اور خبروں میں بہت زیادہ چھائی ہوئی ہیں، خاص طور پر جب سے انہوں نے برطانیہ کے ایک بزنس مین اعجاز خان سے شادی کی ہے۔یہ نیا شادی شدہ جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق اور تفریح سے بھرپور چھوٹی ویڈیوز بناتا رہتا ہے، جن میں کبھی وہ باغوں میں قلابازیاں کھاتے ہیں تو کبھی فضا علی اپنے شوہر کی پیٹھ پر سوار نظر آتی ہیں۔اب فضا علی کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک بڑا اعزاز اور انعام دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز خواتین کے احترام کی آواز بننے اور ذمہ دارانہ میڈیا کو فروغ دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔تقریب میں ان کے شوہر اعجاز خان اور ان کی بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود تھے جب وہ یہ ایوارڈ وصول کر رہی تھیں۔ جیسے ہی یہ خبر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، تو عوام کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا اور زیادہ تر لوگوں نے اس انعام کی وجہ پر سوالات اٹھائے۔انٹرنیٹ پرصارفین نے فضا علی کو ذمہ دارانہ میڈیا کا ایوارڈ ملنے پر طرح طرح کے تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا، ”یہ اعزاز شاید اعجاز خان کی وجہ سے ملا ہے، کیونکہ انہیں دو بار فضا علی کو اٹھانے کے بعد کافی محنت کرنا پڑی ہوگی۔ایک اور صارف نے سوال کیا، ”انہوں نے کب خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے؟

    جبکہ ایک اور تبصرہ کچھ یوں تھا، ”کیا انہوں نے ان کی ریلز اور ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھی ہیں.

    اگرچہ فضا علی کو یہ اعزاز خواتین کے احترام اور ذمہ دار میڈیا کے حوالے سے دیا گیا ہے. لیکن آن لائن ردعمل نے اس معاملے کو بحث کا موضوع بنا دیا ہے۔ کچھ لوگ اس اعزاز کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔فضا علی کی جانب سے اس اعزاز پر فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا. تاہم ان کی وائرل ویڈیوز اور حالیہ سرگرمیوں کی وجہ سے وہ ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔