اسلام آباد ملک میں بارشوں کا سلسلہ فی الحال تھم گیا، دن کے وقت گرمی جبکہ رات کو خنکی بڑھنے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری اور گلیات میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کاغان، ناران، دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں بھی بارش کا امکان ہے۔جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
طبی ماہرین نے موسم میں نمی کے باعث ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔