Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی اپنی اسمبلی یا صوبائی حکومت ہونا ایک اچھا اقدام ہے، دنیا کے کئی دارالحکومتوں میں اس نوعیت کا انتظام موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صوبوں کے معاملے پرعمل کیا جانا اچھا اقدام ہوگا۔نئی دہلی کی حکومت مکمل طورپرالگ حکومت ہے، اگر اسلام آباد میں اس معاملے پرعمل درآمد ہوتا ہے تو باقی صوبوں میں بھی یہ عمل آسان ہوگا۔صوبوں کے حوالے سے سخت رویہ اختیار کرنا ان کے خیال میں درست نہیں۔نئے صوبوں کے بجائے نئے انتظامی یونٹس کی اصطلاح استعمال کی جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں وزیراعظم یا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نئے صوبوں سے متعلق کسی پیش رفت کا علم نہیں۔صوبوں کے معاملے پر سندھ حکومت کا الگ مؤقف اختیار کرنا اس کا حق ہے تاہم جب اس حوالے سے کوئی متفقہ فیصلہ ہوگا توسب کواسے تسلیم کرنا ہوگا۔اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا اورعوام کے مسائل حل کرنا عوام کا حق ہے، انتظامی معاملات کو بہتر بنانے اوراختیارات عوام کے قریب لے جانے سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

By admin 1