سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو بناکر شہرت حاصل کرنے والے کانٹینٹ کرئیٹر خضر عمر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کامیابی کے لیے سب سے پہلے اللہ کا کرم ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ جب میں نے 2017 میں کانٹینٹ بنانا شروع کیا تو اس وقت میری عمر 18 برس تھی، میرے گاؤں لیہ میں سوشل میڈیا، ایڈیٹنگ اس کا کوئی تصور بھی نہیں تھا اس لیے جتنی چیزیں میں نے سیکھیں وہ یوٹیوب سے سیکھی تھیں.اس کے علاوہ میزبان کی جانب سے پہلی آمدنی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں خضر عمر نے کہا کہ میری پہلی آمدنی 2021 میں ایک اسنیک ویڈیو ایپ سے آئی تھی اور مجھے 80 ڈالر ملے تھے۔
Category: Entertainment
-

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کو ری ڈیزائن کردیا
یوٹیوب نے 5 سال قبل ٹک ٹاک کے مقابلے کے لیے شارٹس ویڈیوز کو متعارف کرایا تھا۔اب کمپنی کی جانب سے یوٹیوب شارٹس میں چند نئے فیچرز اور اپ ڈیٹس کی ہیں تاکہ ان مختصر ویڈیوز کا تجربہ زیادہ بہتر ہوسکے۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز کے انٹرفیس میں چند تبدیلیاں کی جارہی ہیں اور چند نئے فیچرز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔سب سے پہلی تبدیلی نیا کلیئر اسکرین موڈ ہے جو آئیکونز اور ٹیکسٹ کو چھپائے گا اور ویڈیو دیکھتے ہوئے دھیان نہیں بھٹکے گا۔اسی طرح اب آپ یوٹیوب شارٹس ویڈیوز کی پلے بیک اسپیڈ کو بھی ڈبل کرسکیں گے تاکہ مختصر ویڈیو کو مزید مختصر بنا دیں یا زیادہ تیزی سے دیکھ سکیں۔کمپنی کی جانب سے تھمبز اپ کی جگہ اب ہارٹ آئیکون کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بنیادی طور پر لائیک بٹن ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ڈس لائیک بٹن کو ریٹائر کیا جا رہا ہے، اس کی جگہ ناٹ انٹرسٹڈ اور ڈونٹ ریکومینڈ دس چینل آپشنز کو استعمال کیا جاسکے گا۔یہ فیچر یوٹیوب کی طویل ویڈیوز کے لیے تو کافی عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے شارٹس کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ڈس لائیک بٹن کو بیشتر افراد غیر منصفانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔یوٹیوب نے بتایا کہ نئے آپشنز سے آپ کو شارٹس ویڈیوز کے تجربے پر زیادہ کنٹرول ملے گا اور آپ اپنی ترجیحات کا تعین آسانی سے کرسکیں گے۔
-

سحر ہاشمی کو ’پاکستانی عمران ہاشمی‘ کیوں کہا جارہا ہے؟
پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی ان دنوں ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔ڈرامہ ’ظلم‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔ ان دنوں وہ مختلف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث توجہ حاصل کر رہی ہیں۔سحر ہاشمی کے ماضی میں ڈرامہ ’من مست ملنگ‘ کے بعض رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب ایک بار پھر وہ اپنے حالیہ ڈراموں میں رومانوی مناظر کے باعث تنقید کی زد میں ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ کا ہمیشہ سے یہی کہنا ہے کہ وہ کردار کی ضرورت کے مطابق اداکاری کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت ڈراموں میں ان کے رومانوی مناظر سے خوش نظر نہیں آرہی اور متعدد صارفین ان کا موازنہ بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کررہے ہیں۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سحر ہاشمی بھی عمران ہاشمی کی طرح اسکرین پر رومانوی مناظر فلمانے سے گریز نہیں کرتیں۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں ’پاکستان کی عمران ہاشمی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ ماضی میں بولڈ اور رومانوی مناظر کی وجہ سے بھی خاص شہرت رکھتے تھے۔تاہم حالیہ برسوں میں انہوں نے مختلف نوعیت کے سنجیدہ کرداروں کے ذریعے اپنی الگ پہچان قائم کرلی ہے۔
-

’’فون نمبر نہیں صرف نام‘‘، واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر متعارف
کراچی (30 جون 2026): اب کسی کو واٹس ایپ نمبر نہیں دینا پڑے گا صرف نام بتانا کافی ہو گا واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
واٹس ایپ سماجی رابطوں کی دنیا بھر میں مقبول ترین ایپ ہے، جس میں صارفین کی سہولت کے لیے آئے دن نت نئی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی بہتر بنانے کیلیے نیا یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے اب صارفین اپنا فون نمبر ظاہر کیے بغیر ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئے فیچر میں صارف اپنا مخصوص نام منتخب کرے گا۔ فیچر فعال کرنے پر فون نمبر کے بجائے آئی ڈی دینا کافی ہوگا۔ تاہم، یوزرنیم رکھنا لازمی نہیں ہوگا۔
اس فیچر کے فعال ہونے کے بعد صارفین صرف یوزرنیم کا تبادلہ کر کے ایک دوسرے سے چیٹ کر سکیں گے جبکہ نا پسندیدہ پیغامات بھیجنے والوں کو بلاک یا رپورٹ کرنے کا آپشن بھی موجود رہے گا۔
واٹس ایپ کے مطابق یوزر نیم زیادہ سے زیادہ 35 حروف پر مشتمل ہوگا اور صارفین کسی بھی وقت اپنا یوزر نیم تبدیل یا حذف کر سکیں گے۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ معروف شخصیات اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے نام عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، تاکہ جعل سازی اور دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔
-

بشنوئی گینگ کی دھمکیاں، سلمان خان کا گھر بدلنے کا فیصلہ
بولی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کے مشہور گیلیکسی اپارٹمنٹس کو چھوڑ کر جلد ایک نئے اور شاندار گھر میں منتقل ہونے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی (ایم سی زیڈ ایم اے) نے 16 جون کو خان خاندان کو ممبئی کے علاقے باندرہ کے چمبئی میں گلیکسی اپارٹمنٹس کے قریب ایک رہائشی عمارت کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ جگہ گلیکسی اپارٹمنٹس سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے زمین سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان، جنہیں سشیلا چرک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے 2011 میں خریدی تھی۔ اس زمین پر پہلے دو منزلہ ایک پرانا بنگلہ موجود تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اس کی حالت خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد اسے گرا کر نئی عمارت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سلمان خان کا خاندان 1974 سے گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہ رہا ہے۔ اسی سال معروف فلمی مصنف سلیم خان اپنی اہلیہ سلمیٰ خان اور پانچ بچوں کے ساتھ یہاں منتقل ہوئے تھے۔ وقت کے ساتھ خاندان کے بیشتر افراد الگ گھروں میں منتقل ہو گئے، لیکن سلمان خان اپنے والدین کی خاطر اسی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ اب خبر آئی ہے کہ یہ خاندان جلد ہی ایک نئے اور بڑے گھر میں منتقل ہو جائے گا۔رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے گھر میں منتقل ہونے کا ایک اہم سبب سلمان خان کو ملنے والی سیکیورٹی دھمکیاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد خاندان نے زیادہ محفوظ رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ 2024 میں گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس میں عمارت پر چار گولیاں چلائی گئی تھیں۔ اس واقعے کے بعد وہ مشہور بالکونی، جہاں سلمان خان اکثر اپنے مداحوں کو نظر آتے تھے، حفاظتی وجوہات کی بنا پر بند کر دی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، نئے بنگلے میں جدید اور مضبوط سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ خاندان کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ سلمان خان یا ان کے خاندان کی جانب سے اس تمام معاملے پر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، اس لیے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔ کام کے محاذ پر سلمان خان نے اپنی فلم ”ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس“ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ ان دنوں فلم ”ایس وی سی 63“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں اداکارہ نین تارا بھی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔
-

ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، بلال سعید تنقید کرنے والوں پر برہم
پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ ان دنوں لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔حال ہی میں دونوں فنکاروں کو لندن کی سڑکوں پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں گلوکاروں کو مداحوں کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا جاسکتا ہے، اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آئمہ بیگ کے مختصر لباس پہننے اور گلوکاروں کے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے پر تنقید کی جا رہی ہے۔گلوکار بلال سعید نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا۔گلوکار نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کل ہم لندن میں شوٹنگ کررہے تھے، اس کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہم نشے کی حالت میں تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوجائے گا ہمارے ہاتھ میں کافی کے کپ ہیں، اگر آس پاس لوگ شراب پی رہے ہیں تو مطلب ہم بھی شراب پی رہے ہیں، کیا آپ نے مجھے الٹیاں کرتے دیکھا ہے؟بلال سعید نے ناقدین سے مزید کہا کہ آپ ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے، ہم اپنے فن سے پاکستان کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
-

133 مرتبہ کورین گلوکار کے گھر کی گھنٹی بجانے والی خاتون مداح کو عدالت نے کیا سزا سنائی؟
عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک کے گھر کی گھنٹی بار بار بجانے والی برازیلین خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیلین خاتون کو یہ سزا جنگ کوک کے گھر سے دور رہنے کی متعدد ہدایات کے باوجود بار بار ان کے گھر جانے کے الزام پر سنائی گئی ہے۔رپورٹ میں خاتون کا نام ظاہر کیے بغیر یہ بتایا گیا ہے کہ پہلی بار یہ خاتون گزشتہ سال دسمبر میں جنگ کوک کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے گھر پہنچی تھی، انہوں نے گلوکار کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، گھر میں تصاویر اور خطوط پھینک کر خلل پیدا کیا۔رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو خاتون جب فوڈ ڈیلیوری والے کا پیچھا کرتے ہوئے جنگ کوک کے گھر پہنچی اور 133 بار گلوکار کے گھر کی گھنٹی بجائی تو اُنہیں گرفتار کر لیا گیا مگر ایک دن بعد اس وارننگ کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جنگ کوک کے گھر کے قریب نہیں آئے گی لیکن خاتون نے وارننگ کو نظر انداز کر دیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب پولیس کے بار بار روکنے کے بعد بھی خاتون مسلسل جنگ کوک کے گھر چکر لگاتی رہی تو بالآخر فروری میں پولیس نے خاتون کا مقدمہ پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون تقریباً 22 مرتبہ جنگ کوک کی رہائش گاہ پر گئی۔عدالت نے خاتون کو پولیس کی ہدایت کو نظر انداز کر کے بار بار جنگ کوک کے گھر جانے پر اسے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر خاتون کی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہوتی ہے تو انہیں ممکنہ طور پر جنوبی کوریا سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔
-

جان ریمبو کا انڈسٹری میں امتیازی سلوک و ناانصافیوں کا انکشاف
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار افضال خان المعروف جان ریمبو نے ٹیلی وژن انڈسٹری میں فنکاروں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور کرداروں کی تقسیم کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جان ریمبو پاکستان کی فلمی صنعت کے مقبول ستاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران سینکڑوں فلموں میں کام کیا ہے، وہ خاص طور پر اپنی شاندار مزاحیہ اداکاری اور رقص کی صلاحیتوں کے باعث شہرت حاصل کر چکے ہیں۔حال ہی میں جان ریمبو نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے فلم سے ٹیلی وژن کی جانب منتقلی کے بعد درپیش مسائل اور انڈسٹری میں کرداروں کی تقسیم سے متعلق گفتگو کی۔جان ریمبو بھی ان فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے فلمی صنعت کے زوال کے بعد ٹیلی وژن کا رخ کیا، اگرچہ وہ متعدد ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں، تاہم زیادہ تر انہیں مزاحیہ کردار ہی دیے گئے۔اداکار کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے میں ایسے سنجیدہ اور مضبوط کردار ادا کرنے سے محروم رہا جن کی مجھے خواہش تھی۔گفتگو کے دوران جان ریمبو نے کہا کہ ماضی میں جاوید شیخ اور ندیم بیگ جیسے اداکار کہانی کے مرکزی کرداروں میں نظر آتے تھے اور انہیں حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنے کے مواقع ملتے تھے جبکہ مجھ جیسے نوجوان اداکاروں کو عموماً رقص یا ایکشن مناظر تک محدود رکھا جاتا تھا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میرے لیے عمر اور تجربے کے اعتبار سے مضبوط اور سنجیدہ کردار ادا کرنے کا وقت آیا تو فلمی صنعت زوال کا شکار ہو چکی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی وژن انڈسٹری بھی مجھے میری صلاحیتوں کے مطابق کردار فراہم نہیں کر رہی۔جان ریمبو نے یہ بھی کہا کہ میں آج بھی کام کرنے کی بھرپور توانائی رکھتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ مجھے ایسے معیاری اور باوقار کردار دیے جائیں جن کے ذریعے میں اپنی اداکاری کی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کر سکوں۔
-

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں، نمرہ شاہد نے بتا دیا
حال ہی میں نمرہ شاہد نے یوٹیوب شو میں بطور مہمان شرکت کی، شو کے دوران انہوں نے پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دورانِ گفتگو میزبان نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ جارحانہ مزاج لڑکے خواتین کو کیوں متوجہ کرتے ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ خواتین کو جارحانہ لڑکے نہیں بلکہ بلال عباس جیسے اداکار متوجہ کرتے ہیں، ایسے دلکش مرد کسی بھی کردار میں کشش رکھتے ہیں، مثال کے طور پر دانش تیمور جس بھی کردار میں نظر آئیں، اچھے لگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جارحانہ اور جذباتی کردار بھی لڑکیوں کو متاثر کرتے ہیں، پاکستان میں ہم مرد کرداروں کو بہت زیادہ گلیمرائز کرتے ہیں، اگر ایک خوبصورت لڑکے کو جارحانہ یا جذباتی انداز میں پیش کیا جائے اور اس کردار کی بھرپور تشہیر کی جائے، پھر جب وہ سکرین پر آئے اور پس منظر میں دلکش موسیقی چل رہی ہو تو لڑکیاں فوراً متاثر ہو جاتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق ہر شخص کی اپنی پسند ہوتی ہے، لیکن ہم ان کرداروں کو اس قدر رومانوی اور پُرکشش انداز میں پیش کرتے ہیں کہ ناظرین ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے، اگر ایک خوبصورت اور پُرکشش لڑکے کو بہترین انداز میں تیار کر کے دکھایا جائے اور اس کے کردار کو محبت اور اہمیت دی جائے تو لڑکیاں یہی سمجھتی ہیں کہ یہی مثالی مرد ہے، کیمرہ اس کی بڑی آنکھوں اور خوبصورت انداز کو نمایاں کرتا ہے، روشنی بھی خاص انداز میں دی جاتی ہے اور پھر یہ دکھایا جاتا ہے کہ وہ لڑکا ہیروئن کے لیے دیوانہ ہے، تو یقیناً ناظرین اسے پسند کریں گے۔نمرہ شاہد نے کہا کہ دانش تیمور اور بلال عباس جب اسکرین پر آتے ہیں تو سب انہیں پسند کرتے ہیں، ہمارے ناظرین ان کے ساتھ خوش ہیں، ابھی وہ نیٹ فلکس طرز کے مواد کے لیے تیار نہیں ہیں۔دانش تیمور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے ہوئے نمرہ شاہد نے کہا کہ میں کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکی ہوں کہ میں دانش تیمور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ مجھے وہ بطور اداکار بہت پسند ہیں، وہ شاندار فنکار ہیں اور عوام میں بے حد مقبول ہیں، انہیں بہت بڑی تعداد میں لوگ دیکھتے ہیں، مجھے دانش تیمور اور بلال عباس، دونوں ہی پسند ہیں۔
-

معروف فلم ساز، مصنف اور اداکار کے بھاگیہ راج انتقال کر گئے
بھارتی فلم انڈسٹری، بالخصوص تامل سنیما کے نامور اسکرین رائٹر، ہدایت کار اور اداکار کے بھاگیہ راج 73 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی تامل فلمی صنعت میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ فنکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے بھاگیہ راج نے اتوار کی صبح سینے میں شدید تکلیف محسوس کی، جس پر انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ مرحوم اپنے سوگواران میں اہلیہ پورنیما بھاگیہ راج، بیٹے شانتنو بھاگیہ راج اور بیٹی سارنیا بھاگیہ راج کو چھوڑ گئے ہیں۔ کے بھاگیہ راج کی وفات کو تامل فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ وہ اپنے استاد اور تامل سنیما کے ممتاز ہدایت کار کے بھارتی راجہ کے انتقال کے محض 17 روز بعد دنیا سے رخصت ہوئے، جس سے فلمی حلقوں کا غم مزید گہرا ہو گیا۔ کے بھاگیہ راج کا شمار تامل سنیما کے باصلاحیت ترین مصنفین، ہدایت کاروں اور اداکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، کئی یادگار فلموں کی کہانیاں تحریر کیں اور ہدایت کاری کے شعبے میں بھی منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کی نمایاں تخلیقات میں “اورو قیدیئن ڈائری” بھی شامل ہے، جس کی ہدایت کاری ان کے استاد کے بھارتی راجہ نے کی تھی، جبکہ فلم میں کمل ہاسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بعد ازاں اسی کہانی پر ہندی فلم “آخری راستہ” بنائی گئی، جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھایا، جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری خود کے بھاگیہ راج نے انجام دی۔ بطور مصنف، ہدایت کار اور اداکار کے بھاگیہ راج کی خدمات بھارتی سنیما، خصوصاً تامل فلم انڈسٹری کی تاریخ کا ایک اہم باب سمجھی جاتی ہیں، اور انہیں ان کے منفرد فنی سفر اور لازوال تخلیقات کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
