Category: خبریں

  • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

    اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلے کے جھٹکے ملاکنڈ، بٹ خیلہ، صوابی، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور اپر دیر میں بھی محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیمامرکز پاکستان کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغان-تاجکستان سرحدی علاقہ میں واقع تھا۔

  • انڈس موٹرز نے مقامی پرزہ جات کی تیاری میں سرمایہ کاری 5.1 ارب تک بڑھا دی

    انڈس موٹرز نے مقامی پرزہ جات کی تیاری میں سرمایہ کاری 5.1 ارب تک بڑھا دی

    انڈس موٹر کمپنی نے مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق لوکلائزیشن کے منصوبے کے تحت سرمایہ کاری میں ایک ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری 5.1 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔ اس سے قبل اس منصوبے کے لیے 4.10 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

    کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس اضافی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے جبکہ لوکلائزیشن انویسٹمنٹ پراجیکٹ دسمبر 2026 تک مکمل کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی صنعت کو مضبوط بنانا اور درآمدی انحصار کم کرنا ہے۔

    دوسری جانب کمپنی نے اپنے مالیاتی نتائج بھی جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق شیئر ہولڈرز کے لیے تیسری سہ ماہی میں 51 روپے فی حصص منافع (ڈیویڈنڈ) کا اعلان کیا گیا ہے۔