Category: خبریں

  • ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

    ہیڈ کوچ سرفراز کو کلین چٹ مل گئی، کپتان شان مسعود کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار

    ایک ایسے وقت میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے 49 کھلاڑیوں کا کیمپ دو مختلف فارمیٹس کے لیے لاہور میں جاری ہے وہیں اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد ہی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    39 سال کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد جو پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ 117 ون ڈے اور 61 ٹی 20 کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، انہیں پاکستان انڈر 19 ٹیم سے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دورہ بنگلا دیش کے 2 ٹیسٹ کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں،جہاں قومی ٹیم کو میرپور اور سلہٹ میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا تھا۔

    شکست کے بعد قیاس آرئیاں تھیں کہ سرفراز احمد کی بطور ٹیسٹ ٹیم ہیڈ کوچ چھٹی ہو نے جارہی ہے اور ان کی جگہ سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان ذمہ داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں  تاہم لاہور میں ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کی حیثیت سے 22 کرکٹرز کی سربراہی کرنے والے سرفراز احمد کو اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دوروں کے لیے کلین چٹ دے دی ہے۔

    تاہم ان کے مستقبل کے حوالے سے ان دونوں دوروں کے نتائج اہمیت کے حامل ہوں گے۔

    دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے قائد اور پاکستان کے لیے 46 ٹیسٹ میچوں میں 2653 رنز بنانے والے بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود کی قومی ٹیم میں جگہ تو پکی ہے۔

    تاہم ان کی قیادت کے حوالے سے ابہام موجود ہیں، چند روز قبل لاہور میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی سے ملاقات ہوچکی ہے۔

    البتہ بطور کپتان شان مسعود کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، ایک جانب ٹیسٹ کپتان کی قیادت میں قومی ٹیم 16 میں سے 12 ٹیسٹ ہار چکی ہے لیکن البتہ بطور کپتان ان کی پرفارمنس خاصی معیاری دکھائی دے رہی ہے جہاں 16 ٹیسٹ کے دوران شان مسعود 2 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کے ساتھ 1065 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    شان مسعود کی جگہ آل راؤنڈر اور ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیداوار ہیں، البتہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ میں 1663 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ میں کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے، اس کے برعکس شان مسعود 2016 اور 2020 میں قومی ٹیم کے لیے انگلینڈ میں 5 ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔

    یہی نہیں انگلش کاؤنٹی یارکشائر اور ڈربی شائر کی قیادت بھی کر چکے ہیں اور یہ بات ان کے حق میں جاتی دکھائی دے رہی ہےکیونکہ دورہ انگلینڈ میں انگلش میڈیا کو شان مسعود بطور کپتان بہتر انداز میں ہینڈل کر سکتے ہیں ۔

    اور یہ تمام باتیں پی سی بی تھنک ٹینک کے لیے اہمیت کی حامل ہیں، اگرچہ سلمان علی آغا کو سلیکشن کمیٹی کے اہم اراکین کی حمایت حاصل ہے لیکن انگلینڈ کے مشکل اور کٹھن دورے پر جہاں گراونڈ اور گراونڈ سے باہر ہمیشہ قومی ٹیم کے لئے مسائل رہے ہیں، وہاں بطور کپتان شان مسعود کے بغیر میدان میں اترنا پی سی بی کے لیے ایک چیلنج ہوگا اور اسی حوالے سے شان مسعود کو قیادت سے ہٹانے یا رکھنے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

  • لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار

    لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار

    لاہور میں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالیے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے رنگ محل میں پیش آیا جہاں 2 بینک ملازمین نے شہری سے 5 کروڑ روپے ہتھیالیے۔

    ترجمان نے بتایا کہ شہری بینک میں رقم جمع کروانے گیا تھا جہاں بینک ملازمین نے رقم لی اور غائب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرکے 3 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

    ماہرہ خان کی برطانیہ کے شاہ چارلس سے ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟

    پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہےکہ ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں اس لیے ہمیں  دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے یہ بات کہی۔

    ماہرہ خان کا تھاکہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔

    اداکارہ نے شاہ چارلس سے ملاقات کا احوال بھی بتایا اور کہا ‘ برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے، میری شاہ چارلس سے بہت اچھی بات چیت ہوئی، انہوں نے میرا شکریہ ادا کیا جو میں برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ کام کرتی ہوں، وہ بہت چارمنگ شخصیت ہیں’۔

    ماہرہ نے بتایا کہ ‘انہوں نے اس کام میں کافی دلچسپی ظاہر کی، وہ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ سب کیسا جارہا ہے، انہیں پتا تھا میں سماجی طور پر کیا کرتی ہوں’۔

  • حکومت پنجاب وفاق کو 570 ارب روپے کی بڑی مالیاتی رعایت دینے پر آمادہ ہوگئی

    حکومت پنجاب وفاق کو 570 ارب روپے کی بڑی مالیاتی رعایت دینے پر آمادہ ہوگئی

    پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو مالیاتی رعایت دینے پر آمادگی ظاہر کر رہی ہے۔

    ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت وفاق کو 570 ارب روپے کی مالیاتی رعایت فراہم کر سکتی ہے، جس سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے میں مدد حاصل کر سکے گا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کا تخمینہ ہے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق مجموعی بجٹ کا حجم 5131 ارب روپے ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔

    بجٹ میں مختلف مدات کے لیے رقوم مختص کی گئی ہیں، جن میں تنخواہوں کے لیے 650 ارب، پنشن کے لیے 505 ارب 80 کروڑ، پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب اور سماجی تحفظ کے لیے 25 ارب روپے شامل ہیں۔

    اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 150 ارب روپے، آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ اور سرمایہ کاری کے دیگر پروگراموں کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے جبکہ ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 570 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے مجموعی اخراجات 3569 ارب 60 کروڑ روپے تک جانے کی تجویز ہے۔

  • شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ کب ہوگی؟ ایرانی خبر ایجنسی نے اہم اعلان کر دیا

    شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ کب ہوگی؟ ایرانی خبر ایجنسی نے اہم اعلان کر دیا

    تہران: ایرانی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین عاشورہ محرم کے بعد انجام دی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی حتمی تاریخ اور وقت کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ ہیڈکوارٹرز جلد اس حوالے سے تفصیلی شیڈول اور انتظامات کا اعلان کرے گا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای 28 فروری 2026 کو تہران میں ان کے کمپاؤنڈ پر ہونے والی شدید بمباری میں شہید ہوئے تھے۔ حملے کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا، جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا نے اگلے روز ان کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد ایران میں سیاسی اور مذہبی سطح پر اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں اور خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا رہبرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا۔

    چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ حملے کے روز وہ بھی خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

    ایرانی عوام اور مذہبی حلقوں کی جانب سے خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ عاشورہ محرم کے بعد ان کی آخری رسومات کی تیاریاں جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سب سے بااثر سیاسی اور مذہبی رہنما رہے اور ملکی و علاقائی پالیسیوں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔

  • اسلام آباد میں بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات میں توسیع

    اسلام آباد میں بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات میں توسیع

    اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے حکومتی فیصلے پر بازار اور دکانیں بند کرنے کے اوقات کار میں توسیع کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اب دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ ریستوران اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ شادی ہال اور تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک ہی کھلیں گے۔

    فارمیسیز، جمز، اسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ادارے ان اوقات سے مستثنیٰ قرار دیے گیے ہیں۔

  • ’میں ان سے ملنا چاہوں گا‘: امریکی صدر کا ایرانی رہبرِ اعلیٰ سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب

    ’میں ان سے ملنا چاہوں گا‘: امریکی صدر کا ایرانی رہبرِ اعلیٰ سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضامند ہو گیا ہے اور ان مذاکرات میں ملک کے رہبرِ اعلیٰ مجتبی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

    بدھ کو نیو یارک پوسٹ کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ’ہم ایران کو نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دے سکتے اور وہ اس پر رضامند ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے۔‘

    ’انھوں نے اس پر اتفاق کیا ہے، وہ (بعد میں) اپنا دماغ تبدیل کر سکتے ہیں لیکن یہ (معاملہ) ان چیزوں میں سے تھا جس پر انھیں اتفاق کرنا پڑا۔‘

    اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا مجتبیٰ خامنہ ای ان افراد میں شامل ہیں جن سے امریکہ بات کر رہا ہے، تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ’جن لوگوں سے ہم بات کر رہے ہیں، ان کے بارے میں ہمیں پتا ہے کہ وہی لوگ ملک کی قیادت کر رہے ہیں۔ جی، وہ (رہبرِ اعلیٰ) اس میں شامل ہیں۔‘

    ایرانی مذاکرات کاروں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ’وہ ان (رہبرِ اعلیٰ) کی بہت عزت کرتے ہیں۔‘

    جب امریکی صدر سے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں پوچھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات میں نہیں معلوم کیونکہ ’مجھے ان سے ملنے کا شرف حاصل نہیں ہوا ہے، لیکن میں نے یہ نہیں سنا کہ وہ ٹھیک ہیں۔‘

    ’اگر آپ کہانیوں پر یقین کریں تو ان کے (جسم کے) بہت سے حصے موجود نہیں ہیں۔‘

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کا یہی کہتی ہے کہ مذاکرات کی منظوری مجتبیٰ خامنہ ای ہی دے رہے ہیں اور ’ایک طویل عرصے سے ایسا ہی ہوتا آ رہا ہے۔ پہلے ان کے والد تھے اور اب وہ خود ہیں۔‘

    جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی مجتبیٰ خامنہ ای یا دیگر ایرانی رہنماؤں سے ملنا چاہیں گے، تو ان امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس بارے میں کبھی سوچا نہیں ہے۔ یہ بہت اچھا سوال ہے، میں اس بارے میں سوچوں گا، میں ان سے ملنا چاہوں گا، میں ہر کسی سے ملنا چاہوں گا۔‘

    ’ہم شاید کبھی کسی موقع پر ملاقات کریں گے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ معاملات کہاں جاتے ہیں۔‘

  • ’غصے میں نہیں تھا، لبنان سے مسلسل لڑائی پر پریشان ہو گیا تھا‘: ٹرمپ کی نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی تصدیق

    ’غصے میں نہیں تھا، لبنان سے مسلسل لڑائی پر پریشان ہو گیا تھا‘: ٹرمپ کی نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی تصدیق

    نیو یارک پوسٹ یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ فون پر ہونے والی اس گفتگو کی بھی تصدیق کی، جس میں انھوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے تھے۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ: ’ایگزیوس نے رپورٹ کیا کہ آپ کی بی بی نیتن یاہو سے فون پر بات ہوئی تھی، جس میں آپ نے ان پر غصہ کیا تھا اور کہا تھا ’کیا آپ پاگل ہو؟ یہ آپ کیا کر رہے ہو؟ میں نے آپ کی جیل سے باہر رہنے میں مدد کی۔‘ کیا آپ (ٹرمپ) نے ان سے اس طرح سے بات کی تھی؟‘

    امریکی صدر نے اس گفتگو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کی تھی۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں غصے میں تھا، میں ان کی لبنان سے مسلسل لڑائی کے سبب کچھ پریشان سا ہو گیا تھا۔‘

    ’میں نے کہا ہمیں اسے روکنا پڑے گا۔‘

    اس موقع پر صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ان سے ایک بہت اچھا تعلق ہے۔ ہم نے ساتھ مل کر اچھا کام کیا ہے، میں بی بی (نیتن یاہو) کو بہت پسند کرتا ہوں اور میں نے ان کے ساتھ اچھا کام کیا ہے۔‘

  • مسلح افواج نے 13 ایرانی بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون تباہ کیے، ہلاک ہونے والا شخص انڈین شہری ہے: کویتی وزارتِ دفاع

    مسلح افواج نے 13 ایرانی بیلسٹک میزائل اور 17 ڈرون تباہ کیے، ہلاک ہونے والا شخص انڈین شہری ہے: کویتی وزارتِ دفاع

    کویت کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ بدھ کو علی الصبح اس کی مسلح أفواج نے ایرانی حملوں کے دوران 13 بیلسٹک میزائلوں اور 17 ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔

    سرکاری خبر ایجنسی کویت نیوز کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان کرنل سعود العطوان کا کہنا تھا کہ ان کی مسلح افواج نے 13 بیلسٹک میزائلوں کو اپنی فضائی حدود میں کچھ ’رہائشی علاقوں کے اوپر‘ تباہ کیا، جس کے نتیجے میں ان کا ملبہ گرا۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر عام شہری اور عام تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک انڈیا شہری ہلاک ہوا، متعدد لوگ زخمی ہوئے اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا۔

    خیال رہے بدھ کی صبح کویت اور بحرین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    کویت اور بحرین کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایران نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امریکی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا جوابی کارروائی کے طور پر تھا۔‘

    کویت کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ کی علی الصبح ایران کی جانب سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے میزائل و ڈرون حملے میں کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایئرپورٹ کا عملہ اور مسافر بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل کویت کی وزارتِ خارجہ نے بتایا تھا کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا ہے۔

  • کویت کا 13 ایرانی میزائل اور 17 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، ہلاک ہونے والے شخص کے انڈین شہری ہونے کی تصدیق

    کویت کا 13 ایرانی میزائل اور 17 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، ہلاک ہونے والے شخص کے انڈین شہری ہونے کی تصدیق

    کویت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ایرانی جارحیت کے نتیجے میں آج کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل ون کو متعدد ڈرونز نے نشانہ بنایا‘ جس سے ایئرپورٹ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ اس حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 63 زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب بحرین کی فوج نے بھی ’ایرانی حملوں کی کوششوں کو ناکام‘ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔