Category: بین الاقوامی

  • اپنی حدود پہچانیں اور تہران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں: ایران کی بحرین کو تنبیہ

    اپنی حدود پہچانیں اور تہران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں: ایران کی بحرین کو تنبیہ

    تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کو سخت فیصلے لینے پر مجبور نہ کریں۔

    بی بی سی اردو کے مطابق ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، علی اکبر ولایتی کا کہنا ہے کہ ’بحرینیوں کو سخت تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنی حدود پہچانیں، اپنے مستقبل کے ساتھ ایسے کھیل نہ کھیلیں، اور ایران کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں۔‘

    یاد رہے کہ سنیچر کی روز پاناما کے پرچم بردار ایک جہاز پر ڈرون حملے کے بعد امریکی فوج نے ایران بھر میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جن میں فوجی سازوسامان، مواصلاتی نظام، فضائی دفاعی تنصیبات اور ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز شامل تھے۔

    اس حملے کے جواب میں ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

    بعد ازاں بحرین نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کا روک کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ بحرینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو ان خطرناک ایرانی حملوں میں استعمال ہونے والے متعدد پروجیکٹائلز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔

    بیان میں کہا گیا کہ ملک کی فوج چوکس ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

  • قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کیے جائیں گے، مسعود پزشکیان

    قطر میں منجمد 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کیے جائیں گے، مسعود پزشکیان

    تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد اس کے 12 ارب ڈالر کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔
     ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے عبوری معاہدے کے بعد تیل اور پیٹروکیمیکل شعبے پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں ان منجمد فنڈز کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے بتایا کہ قطر میں موجود ایران کے مجموعی 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں میں سے ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر ایران کو منتقل کیے جائیں گے۔ 

    ان کے مطابق یہ پیش رفت امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ عبوری معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے مستقل حل کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا نے رواں ماہ ایک عبوری مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت دونوں ممالک نے کشیدگی میں کمی اور مستقبل کے مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

    ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں اقتصادی شعبے میں بھی مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

    تاہم اس معاملے پر امریکا یا قطر کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے 6 ارب ڈالر کی رہائی سے متعلق ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

  • تجارتی جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں: عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن

    تجارتی جہاز آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں: عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن

    نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ سے منسلک بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ نے بحری جہازوں کے عملے پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے غیر مجاز راستے استعمال کرنے کا خطرہ مول نہ لیں.

    بی بی سی کے مطابق آرگنائزیشن کے سربراہ ارسنیو ڈومنگیز کا بیان جمعرات کو ایک کارگو جہاز پر مبینہ ایرانی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار روز کے دوران آبنائے ہرمز میں پھنسے 150 بحری جہازوں اور چار ہزار ملاح یہاں سے نکل چکے ہیں۔

  • تشدد کا مقابلہ تشدد سے کیا جائے گا‘ جے ڈی وینس

    تشدد کا مقابلہ تشدد سے کیا جائے گا‘ جے ڈی وینس

    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی کشیدگی پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ’تشدد کا مقابلہ تشدد‘ سے کیا جائے گا۔

    ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے ایران پر حملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’ایران نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تو ہم نے اسے عزت دی، اگر انھیں ایم او یو سے متعلق کوئی اختلاف ہے تو وہ ہمیں بتا سکتے ہیں۔ لیکن تشدد کا مقابلہ تشدد سے کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ اپریل میں اسلام آباد اور پھر چند روز قبل سوئٹزرلینڈ میں بھی اُنھوں نے ایران کے ساتھ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کیے تھے۔

  • جنوبی کوریا کے سابق صدر یون کی اہلیہ کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

    جنوبی کوریا کے سابق صدر یون کی اہلیہ کو بدعنوانی کے جرم میں 7 سال قید کی سزا

    سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کی اہلیہ کم کیون ہی کو بدعنوانی کے الزام، جس میں سرکاری عہدوں کی فروخت بھی شامل ہے، کے تحت سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر کی گئی۔

     سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ کم نے بلا جھجھک ایسی لگژری اشیاء وصول کیں جو عام لوگوں کی پہنچ سے تقریباً باہر ہیں۔ سابق صدارتی جوڑے سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے آزاد وکیل من جونگ کی، کی ٹیم نے کم کے لئے 7.5 سال قید کی سزا کی درخواست کی تھی، کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری عہدے مہنگے زیورات اور لگژری اشیاء کے بدلے فروخت کئے۔

  • ایران میں اپریل میں مارگرائےگئے امریکی ایف15طیارے کے پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

    ایران میں اپریل میں مارگرائےگئے امریکی ایف15طیارے کے پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا

    واشنگٹن، کراچی (ویب ڈیسک) ایران میں اپریل میں  مارگرائےگئےامریکی ایف15طیارے سے متعلق امریکہ حیرت کا اظہارکررہاتھا لیکن کےپائلٹ کاواقعےسےمتعلق پہلابیان سامنے آگیا ہے ، پائلٹ نے جان بچانے کے لیے طیارے سے ایجکٹ کرنے سے پہلے ایرانی ڈرونز کے تعاقب کرنے کا دلچسپ اور حیران کن منظرنامہ بیان کیا ہے، اس طیارے میں امریکی پائلٹ کے علاوہ ویپن افسر بھی موجود تھا اور بعدازاں دونوں کوریسکیوکرلیاگیاتھا۔


    شاہزیب خانزادہ نے جیونیوز کے پروگرام میں CNNکی رپوٹ کے حوالے سےبتایاکہ پائلٹ نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کو بریفنگ دی ہے اور ایجکٹ کرنے سے پہلے کامنظربتایا، معاملے سے واقف کم از کم چار ذرائع نے بتایاکہ کئی ایرانی ڈرونز فضا میں منڈلارہے تھے، سارے مل کر ایک ڈرون کی شکل میں ایسے حرکت کررہے تھے کہ وہ ویکھنے میں جیلی فش کی طرح لگ رہے تھے۔


    ایک ذریعے نے بتایاکہ کئی ڈرونزآپس میں جڑے اور ایک ڈرون کی طرح حرکت کررہے تھے، اوپر نیچے ڈرونز تھے، بڑے ڈرونز کے نیچے چھوٹے ڈرونزایسے لگ رہے تھے جیسے وہ بڑے ڈرونز کی ٹانگیں ہوں، خلائی مخلوق جیسی کوئی چیز لگ رہی تھی۔ 
    ایک اور ذریعے نے بتایاکہ امریکی پائلٹ کو فضا میں ایک منظرنظرآیاکہ جیسے ڈرونز کی مائنز بچھی ہوں۔رپورٹ کے مطابق دواور ذرائع نے بتایاکہ ایرانی فضاؤں میں امریکی طیارہ گرنے کی اصل وجہ کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ ممکن ہے کہ ڈرون کی اس فارمیشن نے کسی نہ کسی طرح ایران کو امریکی طیارہ گرانے میں مدد دی ہو، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پائلٹ کے علاوہ ایف 15طیارے میں سوار ویپن افسر نے بھی ڈرونز کی یہی فارمیشن دیکھی تھی یا نہیں۔

     امریکی انٹیلی جنس حکام اس بات پر اختلاف رکھتے ہیں کہ پائلٹ کے بیان کی کیا تشریح کی جائے، اور یہ کہ کیا پائلٹ ایسی حالت میں تھاکہ وہ واقعے کو یادکرسکے کیونکہ دو ذرائع کے مطابق ایک بات یہ بھی سامنے آئی تھی کہ سرپر چوٹ لگنے کی وجہ سے پائلٹ پوری طرح ہوش میں نہیں تھا، ایران جنگ کے دوران یہ دوسری دفعہ تھا کہ اسی پائلٹ کا طیارہ مارگرایا گیا تھا، جنگ کے آغاز میں کویتی فورسز کے فرینڈلی فائر کے نتیجے میں نشانہ بننے والے طیاروں میں اسی پائلٹ کا طیارہ شامل تھا یعنی ایران امریکہ جنگ کے دوران ایک ہی پائلٹ کے دو طیارے گرے ہیں، دونوں دفعہ وہ ایجکٹ کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور ایران میں ایجکٹ کیا تو یہ کہانی بیان کی۔ 

    رپورٹ کے مطابق ایک ذریعے نے بتایاکہ بریفنگ لینے والے انٹیلی جنس حکام نے یہ سوال بھی کیا کہ کیاآپ کو یقین ہے کہ آپ نے بالکل وہی کچھ دیکھا جو بیان کررہے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق پائلٹ کے بیان کے بعد امریکی انٹیلی جنس میں یہ بحث چھڑگئی ہے کہ اگرپائلٹ نے واقعی وہی کچھ دیکھاجو بیان کیا تو یہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں میں خطرناک اور بڑی پیش رفت ہوگی۔


     دو ذرائع کے مطابق پائلٹ کی بیان کردہ مخصوص ڈرون صلاحیتوں کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے پہلے کبھی یہ اندازہ ہی نہیں لگایاتھاکہ ایران کے پاس یہ صلاحیت موجودہوسکتی ہےلیکن ایسی رپورٹس ہیں کہ ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی میں روس اور چین کی مدد مل رہی تھی ، پائلٹ نے جس طرح کی صلاحیت بیان کی ہے ، اسے تیکنیکی زبان میں ون ٹومینی میسٹ ورکنگ کہاجاتاہے، جس میں آپریٹرکئی ڈرونز کو ایک ساتھ چلارہاہوتاہے۔

  • لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا اہم ہے: باقر غالیباف

    لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا اہم ہے: باقر غالیباف

    باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ، ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا ہی اہم ہے۔

    بی بی سی اردو کے مطابق انھوں نے یہ بات آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    غالیباف کا کہنا تھا کہ ایران باہمی احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر تمام اسلامی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ خطے کی سلامتی ’درآمد شدہ‘ نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے ’مقامی اور علاقائی بنیادوں‘ پر قائم ہونا چاہ

  • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطر

    آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطر

    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔
    برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کیلئے امریکا ایران ہاٹ لائن انتہائی اہم ہے، ہاٹ لائن کا مقصد غلط معلومات اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض عناصر معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، ضروری ہے کہ جہازوں کو ملنے والی کسی بھی دھمکی کی ایران سے تصدیق کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قطر آبنائے ہرمز سےگزرنے پر فیس لگانے کے ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرے گا، ایران نےکوئی مجوزہ ماڈل پیش کیا تو انہیں اس کے حق میں دلائل دینا ہوں گے اور ہمیں ایران کے مجوزہ ماڈل کا جائزہ لینا ہوگا۔

    قطری وزیراعظم نے کہا کہ دنیا تک ہماری رسائی کے واحد راستے پر کسی اور کا کنٹرول قابل قبول نہیں ہوگا، امید ہے 30 دن میں بحری سرگرمیاں جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ جائیں گی، قطر چند ہفتوں میں ایل این جی پیداوار معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ایل این جی پیداوار معمول پرلانا ہرمز میں صورتحال معمول پر آنے سے مشروط ہوگا۔

  • ایران اعلیٰ ترین جوہری معائنوں پر مکمل طور پر راضی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران اعلیٰ ترین جوہری معائنوں پر مکمل طور پر راضی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جوہری تنصیبات کے اعلیٰ ترین معائنے پر مکمل راضی ہو گیا، ایران اس پر راضی نہ ہوتا، تو آگے مذاکرات نہ ہوتے، ایران کی بڑی رعایتوں پر آبنائے ہرمز کو کھولنے کی اجازت دی، ہمارے جہاز دوبارہ ناکہ بندی کے لیے تیار ہیں۔

    ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے مستقبل میں اعلیٰ ترین سطح کے جوہری معائنوں پر مکمل طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس سے ”جوہری شفافیت“ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران اس شرط پر رضامند نہ ہوتا تو دونوں ممالک کے درمیان مزید مذاکرات جاری نہ رہتے۔ایران کی جانب سے دیگر اہم رعایتوں کے بعد انہوں نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور بحری ناکہ بندی نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ تمام بحری جہاز اپنی پوزیشن پر موجود رہیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ ناکہ بندی نافذ کی جا سکے تاہم موجودہ صورت حال میں ایسا ہونے کا امکان بہت کم دکھائی دیتا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے فنڈز یا پابندیوں میں نرمی کے تحت دستیاب رقم امریکی کنٹرول میں موجود ایسکرو اکاؤنٹس میں رکھی جائے گی۔یہ فنڈز صرف امریکا سے خوراک اور طبی سامان کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جن میں مکئی، گندم اور سویابین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو ان اشیا کی فوری ضرورت ہے اور وہاں انسانی بحران کے پیش نظر امداد فراہم کرنا ضروری ہے۔

    اپنے بیان کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

    اپنے ایک اور بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزشتہ روز ایک کروڑ 9 لاکھ بیرل تیل نکلا جو ایک نیا ریکارڈ ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور دنیا اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہوگئی ہے۔

  • ہنگری میں قبروں اور ہسپتال سے انسانی اعضا چوری کر کے کھانے والا گرفتار

    ہنگری میں قبروں اور ہسپتال سے انسانی اعضا چوری کر کے کھانے والا گرفتار

    بوداپست (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری میں پولیس نے انسانی جسم کے اعضاء چوری کرکے کھانے والے ایک 30 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملزم لاوارث قبروں اور ہسپتال سے جہاں یہ کام کرتا ہے، انسانی اعضا چوری کرتا رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کے نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن کو ملزم کے بارے میں 17 جون کو بوڈاپیسٹ میں اطلاع موصول ہوئی اور اُسے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب ملزم جسمانی اعضاء گھر پر محفوظ کر رہا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ شخص ایک ہسپتال میں بطور سپورٹ ورکر ملازم ہے۔

    ملزم کے اپارٹمنٹ کی تلاشی کے دوران تفتیش کاروں نے کھوپڑی، ایک مکمل نچلی ٹانگ اور ایک ہاتھ کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد سے تیار کردہ انسانی چہرے کی نقل قبضے میں لے لی جبکہ دیگر ہڈیاں ایک سوٹ کیس میں پائی گئیں۔

    اس کے علاوہ ایک جار میں دل بھی ملا جس کے بارے میں پولیس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا یہ انسان کا ہے یا جانور کا۔

    ملزم نے پوچھ گچھ کے دوران جسم کے اعضاء اکٹھے کرنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ انسانی جسم کے اعضا کی طرف میلان رکھتا ہے اور اس نے اعضا سے کھانا تیار کر کے بھی کھایا ہے۔

    پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے آغاز کردیا ہے۔