Category: بین الاقوامی

  • فرانس میں گرمی کی شدید لہر، پیرس کے سٹور میں 30 منٹ میں تمام پنکھے فروخت ہوگئے

    فرانس میں گرمی کی شدید لہر، پیرس کے سٹور میں 30 منٹ میں تمام پنکھے فروخت ہوگئے

    پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے برقی پنکھے اور اے سی خریدنے کے لیے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق آج صبح  پیرس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور پر صارفین کی بڑی تعداد دیکھی گئی جو برقی پنکھوں کے ڈبے اٹھائے ہوئے تھے۔ 

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلم ساز وکٹوریہ یاکوبوف نے بتایا کہ ’میں نے صبح کافی بھی نہیں پی اور فوراً یہاں آئی تاکہ پنکھا خرید سکوں‘۔ ان کے مطابق، صرف 30 منٹ سارے پنکھے فروخت ہوگئے تھے۔

    الیکٹرانکس سٹور کے سیلز ہیڈ خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جب سے گرمی کی لہر شروع ہوئی ہے پنکھوں اور ائیر کنڈیشنرز کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

  • ایرانی وفد سوئٹز رلینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ، ایرانی سرکاری میڈیا

    ایرانی وفد سوئٹز رلینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ، ایرانی سرکاری میڈیا

    تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وفد سوئٹز رلینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایرانی وفد سوئٹز رلینڈ میں ہونے والے 4 فریقی مذاکرات مکمل ہونے کے بعد واپس روانہ  ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد ایرانی وفد نے امریکی وفد سے شدید احتجاج کیا ہے۔

  • ایران امریکہ مذاکرات، ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ثالثی کے عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی، پاکستان اور قطر کا مشترکہ اعلامیہ

    ایران امریکہ مذاکرات، ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ثالثی کے عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی، پاکستان اور قطر کا مشترکہ اعلامیہ

    لوسرن ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطر اور پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پہلے دور میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے فریم ورک کے تحت اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ مذاکرات میں ایران، امریکہ، قطر اور پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    پاکستان اور قطر کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق لیک لوسرن سمٹ مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں فریقین نے مذاکراتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے ایک ایسے نظام کے قیام پر اتفاق کیا جو مستقبل میں تکنیکی مذاکرات کے مؤثر انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ثالثی کے عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔ چیف مذاکرات کار باقاعدگی سے اس کمیٹی کو پیش رفت سے آگاہ کریں گے، جبکہ جوہری معاملات، پابندیوں، نگرانی اور تنازعات کے حل سے متعلق ورکنگ گروپس MoU پر عمل درآمد کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

    فریقین نے 60 دن کے اندر ایک حتمی روڈ میپ پر اتفاق کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا، جس سے مزید تکنیکی مذاکرات کے فوری آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مواصلاتی رابطہ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، جیسا کہ مفاہمتی یادداشت کے پیراگراف 5 میں تجویز کیا گیا تھا، تاکہ واقعات اور غلط فہمیوں سے بچا جا سکے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنائی جا سکے۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک “ڈی کنفلیکشن سیل” کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے، جو ثالثی کرنے والے ممالک کی سہولت کاری سے کام کرے گا۔ اس سیل کا مقصد لبنان میں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات پورا ہفتہ برگن اسٹاک میں جاری رہیں گے تاکہ تمام زیرِ بحث معاملات پر پیش رفت حاصل کی جا سکے۔ قطر اور پاکستان بطور ثالث اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں آگے بڑھیں اور حتمی معاہدے تک رسائی ممکن ہو سکے۔

    قطر اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کی جانب سے تنازع کے سفارتی اور پرامن حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جاری پیش رفت خطے میں استحکام اور امن کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگی۔ دونوں ثالث ممالک نے اس عمل میں تعاون کرنے والے دوست ممالک کی حمایت اور قیمتی کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔یہ مشترکہ بیان 22 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوسرن میں جاری کیا گیا۔

  • بھارت, نشے میں دھت شوہرکا بیوی پر تشدد، سر مونڈ دیا, خاتون کی پولیس کو شکایت

    بھارت, نشے میں دھت شوہرکا بیوی پر تشدد، سر مونڈ دیا, خاتون کی پولیس کو شکایت

    ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت میں نشے میں دھت شوہر نے اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہوئے اس کا سر مونڈ دیا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع کوریا کے علاقے میں ایک شوہر نے نشے کی حالت میں بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو پیش آیا جہاں بیوی نے اپنے شوہر جتیندر گھاسیا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ 15 سال قبل جتیندر سے پسند کی شادی ہوئی تھی، جوڑے کے 4 بچے بھی ہیں، شوہر اس کے کردار پر شک کرتا تھا اور شوہر نے  تقریباً ایک سال قبل اسے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد سے وہ ایک جاننے والے کے پاس رہ رہی ہے۔

    خاتون نے بتایا کہ ملزم 14 جون کو اس رہائشی مقام پر پہنچا اور حملہ کرتے ہوئے میرے ہاتھ پیر باندھ کر مارپیٹ کی اور مجھے گالیاں دیں، اس نے پہلے قینچی سے میرے بال کاٹے اور پھر بلیڈ سے میرا سر مونڈ دیا، پھر زبردستی میرے منہ میں غلاظت ڈالی اور پھر زندہ جلانے کی بھی دھمکی دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا، پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

  • نیویارک، 38 ملین ڈالر میڈیکیڈ فراڈ کیس میں پاکستانی نژاد کمیونٹی رہنما سمیت متعدد افراد گرفتار

    نیویارک، 38 ملین ڈالر میڈیکیڈ فراڈ کیس میں پاکستانی نژاد کمیونٹی رہنما سمیت متعدد افراد گرفتار

    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلن میں قائم دو Adult Day Care Centers سے متعلق 38 ملین ڈالر کے مبینہ فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ 

    امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد کمیونٹی رہنما پرویز صدیقی، ان کی کاروباری شراکت دار شازیہ بی بی اور دیگر آٹھ افراد پر جعلی بلنگ اور میڈیکیڈ فراڈ کے ذریعے حکومتی فنڈز حاصل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ان تمام افراد کو گرفتار کیا گیا تاہم بعدازاں تحقیقات مکمل ہونے تک انہیں رہا کر دیا گیاہے ۔

    رپورٹ کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ فراڈ 2019 سے دسمبر 2025 تک جاری رہا، جس کے دوران بزرگ افراد کو Adult Day Care پروگراموں میں رجسٹر دکھا کر میڈیکیڈ سے لاکھوں ڈالر کے کلیمز وصول کیے گئے، حالانکہ بہت سے افراد ان مراکز میں کبھی حاضر ہی نہیں ہوئے۔

    فرد جرم کے مطابق آشیانہ Adult Day Care Center اور ایک دوسرے ڈے کیئر مرکز کے لیے مارکیٹنگ نیٹ ورک قائم کیا گیا تھا، جو میڈیکیڈ کارڈ رکھنے والے افراد کو تلاش کر کے پروگرام میں شامل کرتا تھا۔ مبینہ طور پر بھرتی کاروں کو ہر مریض کے بدلے کمیشن دیا جاتا تھا جبکہ بعض افراد یا ان کے اہل خانہ کو صرف میڈیکیڈ کارڈ فراہم کرنے کے عوض ماہانہ ادائیگیاں بھی کی جاتی تھیں۔

    وفاقی حکام کا الزام ہے کہ نیویارک میڈیکیڈ پروگرام میں 38 ملین ڈالر کے جعلی کلیمز جمع کرائے گئے۔ تحقیقات کے دوران جعلی حاضری رجسٹر، پاکستان میں موجود بلنگ اسٹاف کے استعمال اور شیل کمپنیوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ فرد جرم میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بعض رجسٹرڈ افراد امریکہ سے باہر موجود تھے، تاہم ان کے نام پر ادائیگیاں جاری رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کے بعد بعض ملزمان نے عملے کو پرانا ڈیٹا حذف کرنے اور نئے موبائل فون استعمال کرنے کی ہدایات بھی دیں، تاکہ مبینہ طور پر شواہد ختم کیے جا سکیں۔

    ادھر پرویز صدیقی، شازیہ بی بی اور دیگر نامزد افراد نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے فراڈ میں ملوث نہیں اور عدالت سے باعزت بری ہوں گے۔ ملزمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پاکستانی مسلمان ہونے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے قریب سمجھے جانے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ملزمان کے مطابق نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں متعدد حقائق غلط بیان کیے گئے ہیں، جن میں پرویز صدیقی کی ملکیت میں متعدد فارمیسیوں کا دعویٰ بھی شامل ہے۔ انہوں نے اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ پرویز صدیقی کی کوئی فارمیسز نہیں ہیں البتہ شازیہ بی بی کی 2 فارمیسز تھیں جن میں سے ایک فروخت کر دی گئی ۔

    واضح رہے کہ مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال عدالت کی جانب سے کسی بھی ملزم کو مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ کیس کے حتمی نتائج عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

  • اسرائیل امریکی سیاست میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے: جے ڈی وینس 

    اسرائیل امریکی سیاست میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے: جے ڈی وینس 

    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کا کہ کہا جارہا ہے کہ اسرائیل خوش نہیں اس لیے یہ معاہدہ برا معاہدہ ہے، اسرائیل کی رائے کا احترام ہے لیکن ہمارے مفادات ان سےالگ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے ڈی وینس کا کہناتھا کہ اسرائیل امریکا کا ایسا ہی اتحادی ہے جیسے فرانس اور برطانیہ ہیں، ہم ہر وقت صرف اپنے اتحادیوں کے مفادات کا خیال نہیں رکھ سکتے،اسرائیل امریکی سیاست میں اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے،چارلی کرک کو بھی امریکا میں اسرائیلی اثرورسوخ پر تشویش تھی،امریکی رہنماؤں کو بہت محتاط ہونا ہوگا، اپنے ملک کا مفاد دیکھنا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل کو سیزفائر پر صدر ٹرمپ نے آمادہ کیا، صدر ٹرمپ نے آج اسرائیلی قیادت سے فون پر بات کی،امریکی صدر نے اسرائیل کوکہا حزب اللہ سے جنگ بندی کریں۔

    عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں  شہادتوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے،صیہونی فوج کے حملوں میں 97 لبنانی زخمی ہوئے۔

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسرائیل امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے،امریکی انٹیلیجنس نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کردیا ہے، نیتن یاہو پر لبنان میں فوجی کاررائیاں جاری رکھنے کیلئے سیاسی دباؤ ہے، اسرائیل ایسا اقدام کرسکتا ہے جو امریکا ایران حتمی معاہدے میں رکاوٹ بنے گا۔ 

  • ہم نےمذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا: غالیباف

    ہم نےمذاکرات میں فوجی کارروائی سے کئی گنا زیادہ حاصل کیا: غالیباف

    تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے بدھ کی شام ایک تفصیلی انٹرویو میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر ردعمل دیا اور اسے امریکہ کے ساتھ فوجی مقابلے سے کہیں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
    یاد رہے کہ وہ امریکی نمائندوں کے ساتھ ایرانی مذاکراتی وفد کی قیادت کر رہے تھے،مسٹر غالیباف کے کچھ بیانات کا خلاصہ درج ذیل ہے۔

    ’’بی بی سی اردو‘‘ کے مطابق انھوں نے انٹرویو میں میں کہا کہ ’’ہم جو کچھ فوجی کارروائی سے حاصل کرنا چاہتے تھے، اس سے کئی گنا زیادہ ہم نے مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا، اس کا کوئی موازنہ نہیں۔ہر جنگ میں کچھ کامیابیاں ہو سکتی ہیں، لیکن اگر یہ کامیابیاں آخر کار کسی قانونی اور سیاسی دستاویز میں تبدیل نہ ہوں اور درج نہ کی جائیں تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، نہ تاریخ میں اور نہ ہی میدان میں حاصل شدہ کامیابیوں کو ثابت کرنے میں۔ہمیں عقل مندی سے آگے بڑھنا چاہیے اور جو گرہ ہاتھ سے کھل سکتی ہو اسے دانتوں سے کھولنے کی ضرورت نہیں، صرف نعرہ لگانا طاقت نہیں ہوتا اور اگر آپ دو بار نعرہ لگائیں اور عمل نہ کریں تو یہ رویہ دشمن کی مدد ہے۔‘‘

    باقرغالیباف کا  مزید کہنا تھا کہ ’’مذاکرات کا مطلب جھک جانا نہیں ہے بلکہ عین عقل اور ہوشیاری ہے، ہم اس مقام پر ہیں کہ اپنے فائدے حاصل کر رہے ہیں۔آبنائے ہرمز ایک ممکنہ صلاحیت تھی جسے دشمن نے اپنی کارروائیوں سے عملی بنا دیا۔ آبنائے ہرمز کا انتظام اور کنٹرول اس کے کنارے والے ممالک کا حق ہے اور ہمیں اس پر خود مختاری حاصل ہے اور یقیناً خدمات کے بدلے فیس لیں گے۔‘‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’’کارروائی کے جواب میں کارروائی، شق 13 میں بیان کی گئی ہے۔ ہم نے اس کے لیے نگران مقرر کیے ہیں؛ یعنی ہمیں اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ یہاں کچھ افراد بطور نگران موجود ہوں۔ یہاں تک کہ ثالثی کرنے والوں کے بارے میں بھی ہمیں ایک دوسرے سے اتفاق کرنا ہوگا اور ممکن ہے دوسرے ممالک یہ کام کریں۔ لیکن یقین رکھیں کہ اگر وہ کوئی اقدام نہیں کریں گے تو ہم بھی کوئی جوابی اقدام نہیں کریں گے۔‘‘

  • امریکا ایران عبوری امن معاہدے کے اثرات،عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا

    امریکا ایران عبوری امن معاہدے کے اثرات،عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا

    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا ایران عبوری امن معاہدے کے اثرات،عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہوگیا۔

    برینٹ کروڈ آئل کی قیمت کاروبار کے آغازپر 1.6 فیصد تک گرگئی اور 78.43 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی،دوسری جانب جاپان ،جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھاگیا، جس کے نتیجےمیں اسٹاک انڈیکسز میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

    معاہدے کےبعد عالمی توانائی کی سپلائی میں بہتری کی توقعات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جاپان کے بینچ مارک نکی 225 انڈیکس میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،جبکہ جنوبی کوریا کےکوسپی اورتائیوان کے ٹائیکس انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    عالمی منڈی میں تیل گرتی قیمت کےباعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں ،حکومت پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔ 

  • ٹرمپ کا شی جن پنگ اور پوٹن کا ایران جنگ میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ

    ٹرمپ کا شی جن پنگ اور پوٹن کا ایران جنگ میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ

    پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی اور روسی صدور ایران کے ساتھ جنگ کے دوران غیر جانبدار رہے اور انہوں نے تہران کے جوہری عزائم کو محدود کرنے کی امریکی کوششوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

    جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے صورتحال کو بہت بہتر بنایا۔

    فرانس کے شہر ایویان-لے-بین میں منعقدہ جی 7 کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ دونوں رہنماؤں کے تنازع سے دور رہنے پر شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں چین اور صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میری ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہے، جس کی میں قدر کرتا ہوں۔

    ٹرمپ نے مزید کہا کہ اور میں ولادیمیر پیوٹن کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ بھی بہت غیر جانبدار رہے، وہ ہمارے لیے صورتحال کو کہیں زیادہ مشکل بنا سکتے تھے۔