Category: سائنس اور ٹیکنالوجی

  • آئی فون 18 پرو کی متوقع لانچ، تفصیلات سامنے آگئیں

    آئی فون 18 پرو کی متوقع لانچ، تفصیلات سامنے آگئیں

    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 18 پرو کی متوقع لانچ کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی ستمبر 2026 میں اپنی نئی آئی فون سیریز متعارف کرا سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 27 کے دوسرے ڈویلپر بِیٹا کی بروقت ریلیز سے اشارہ ملتا ہے کہ ایپل اپنی روایتی لانچ ٹائم لائن پر عمل کر رہی ہے۔

    ایک اندازے کے مطابق آئی او ایس 27 کا پہلا پبلک بِیٹا جولائی میں جاری کیا جائے گا جبکہ حتمی ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن 9 ستمبر کے قریب پیش کیا جا سکتا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ لانچ ایونٹ 9 ستمبر 2026 کو ایپل پارک میں منعقد ہونے کا امکان ہے، جہاں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کمپنی کا پہلا فولڈ ایبل فون، جسے ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کہا جائے گا، متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسی تقریب میں نئی ایپل واچ کے ماڈلز کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ تاہم، فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت مینوفیکچرنگ مسائل کی صورت میں کچھ ہفتے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 27 کا حتمی ورژن 14 ستمبر کو جاری ہونے کی توقع ہے جبکہ آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی فروخت 18 ستمبر 2026 سے شروع ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے یہ تمام تاریخیں اور تفصیلات ایک تجزیاتی رپورٹ اور پیش گوئیوں پر مبنی ہیں۔ ایپل کی جانب سے ابھی تک آئی فون 18 سیریز کی لانچ یا شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • چینی کمپنی کا ’سائبر نیوکلیئر ہتھیار‘ بنانےکا دعویٰ

    چینی کمپنی کا ’سائبر نیوکلیئر ہتھیار‘ بنانےکا دعویٰ

    چین کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ژیپُو اے آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسا جدید اے آئی ماڈل تیار کر لیا ہے جو سائبر سیکیورٹی کی خامیوں کی نشاندہی کرنے میں امریکی کمپنی اینتھروپِک کے مائتھوس ماڈل کے برابر صلاحیت رکھتا ہے۔

    کمپنی نے اپنے ماڈل کو ایک ’سائبر نیوکلیئر ہتھیار‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ مغربی ممالک کی کمپنیوں اور سرکاری اداروں کے سسٹمز میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کر سکتا ہے۔

    رواں سال اپریل میں اینتھروپِل نے اپنے مائتھوس ماڈل کی رونمائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے دنیا کے تقریباً تمام بڑے آپریٹنگ سسٹمز اور ویب براؤزرز میں ایسی سیکیورٹی خامیاں دریافت کیں، جن میں بعض کئی دہائیوں سے پوشیدہ تھیں۔

    ممکنہ غلط استعمال کے خدشے کے پیش نظر اینتھروپِک نے ابتدا میں اس ماڈل تک محدود رسائی دی جبکہ بعد ازاں امریکی محکمہ تجارت کی ہدایت پر مائتھوس 5 کو عارضی طور پر تمام صارفین کے لیے بند کر دیا گیا۔

    بعد میں یہ ماڈل صرف تقریباً 100 قابلِ اعتماد اداروں، جن میں امریکی سرکاری ایجنسیاں، اہم انفراسٹرکچر آپریٹرز اور بڑی کمپنیاں شامل ہیں، کے لیے دوبارہ دستیاب کیا گیا۔

  • ایپل کا نیا منصوبہ، اسمارٹ رنگ کی تیاری شروع

    ایپل کا نیا منصوبہ، اسمارٹ رنگ کی تیاری شروع

    ایپل کے بارے میں نئی افواہیں سامنے آئی ہیں کہ کمپنی ایک اسمارٹ رنگ تیار کر رہی ہے، جسے ممکنہ طور پر آئی رِنگ کا نام دیا جا سکتا ہے۔ تاہم، حتمی نام کے حوالے سے کمپنی کی جانب سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    ایکس پر ایک معروف ٹپسٹر کے مطابق اسمارٹ رنگ کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ترقی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ تاہم، اس کی خصوصیات، ڈیزائن یا متوقع لانچ کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    حالیہ مہینوں میں یہ اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں کہ ایپل مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس اسمارٹ چشمے، اسمارٹ پینڈنٹ اور کیمروں والے ایئرپوڈز پرو پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی ویئرایبل ڈیوائسز کی اپنی مصنوعات کی رینج کو مزید وسعت دینا چاہتی ہے۔

    اگر ایپل اسمارٹ رنگ متعارف کراتا ہے تو اسے اس شعبے میں سام سنگ گلیکسی رنگ، اوورا رنگ اور الٹراہیومن رنگ ایئر جیسے موجودہ حریفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تاہم، یہ تمام معلومات فی الحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں اور ایپل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

  • خلاباز نے اسپیس اسٹیشن نے طوفانی بادلوں کی مسحور کُن تصویر شیئر کردی

    خلاباز نے اسپیس اسٹیشن نے طوفانی بادلوں کی مسحور کُن تصویر شیئر کردی

    حال ہی میں ایک خلا باز نے خلا سے بادلوں کی حیران کُن تصویر شیئر کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں زمین کے اوپر بننے والے وسیع بادلوں کا خوفناک منظر دکھایا گیا ہے۔

    یہ تصویر ایکس پر جیسیکا مائیر نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جو انٹرنیشنل عالمی اسٹیشن میں خلاباز کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

    خلاباز نے کیپشن میں لکھا کہ بادلوں کا منظر اسپیس اسٹیشن سے بھی دیکھنا مسحور کُن لگتا ہے، مختلف سائز اور ڈیزائن کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ۔

    خلاباز نے خطے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ یہ طوفانی بادل رواں ہفتے پیسیفک نارتھ ویسٹ میں پائے گئے۔

  • سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی خلیے کی تفصیلی تھری-ڈی ویڈیو جاری کردی

    سائنسدانوں نے پہلی بار انسانی خلیے کی تفصیلی تھری-ڈی ویڈیو جاری کردی

    سائنسدانوں نے حال ہی میں انسای خلیے کی تفصیلی ویڈیو جاری کی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنس دانوں نے انسانی خلیے (eukaryotic cell) کی اب تک کی سب سے تفصیلی تھری-ڈی ویڈیو بنائی ہے۔

    انسانی خلیے کے اس ماڈل کو اپنی تفصیلی اور تھری ڈی امیجنگ کے باعث گراؤنڈ بریکنگ ماڈل کہا جارہا ہے جسے ’سیلولر لینڈ اسکیپ کراس سیکشن تھرو اے یوکریوٹک سیل‘ کا بھی نام دیا گیا ہے۔

    اس سیل کی تھڑی-ویڈیو میں کافی جدید طریقے استعمال کیے گئے ہیں جس میں ایکس رے ٹوموگرافی، نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس (این ایم آر) اور کرایو الیکٹران مائیکروسکوپی سے ڈیٹا کو یکجا کر کے مالیکیولر ڈھانچے کو انتہائی تفصیل سے نقشہ دیا گیا ہے۔

  • زلزلے کیوں آتے ہیں؟ ماہرین ارضیات نے وجہ بتا دی

    زلزلے کیوں آتے ہیں؟ ماہرین ارضیات نے وجہ بتا دی

    وینزویلا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آنے والے حالیہ زلزلوں کے بعد ایک بار پھر یہ سوال زیرِ بحث ہے کہ آخر زلزلے کیوں آتے ہیں اور زمین اچانک کیوں لرزنے لگتی ہے؟

    ماہرین ارضیات کے مطابق زمین کی بیرونی سخت تہہ کئی بڑے اور چھوٹے ٹیکٹونک پلیٹس پر مشتمل ہے جنہیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بہت بڑے ٹکڑوں سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔

    یہ پلیٹیں مسلسل حرکت کرتی رہتی ہیں اگرچہ ان کی رفتار انتہائی سست ہوتی ہے اور یہ سال بھر میں صرف چند سینٹی میٹر ہی سرکتی ہیں تقریباً اتنی ہی رفتار سے جتنی تیزی سے انسان کے ناخن بڑھتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق جب دو ٹیکٹونک پلیٹیں ایک دوسرے کے قریب آتی، دور ہوتی یا ایک دوسرے کے ساتھ رگڑ کھاتی ہیں تو بعض اوقات ان کے کنارے آپس میں پھنس جاتے ہیں۔ اس دوران پلیٹوں کی حرکت رک جاتی ہے لیکن ان کے اندر دباؤ مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔

    جب یہ دباؤ ایک حد سے تجاوز کر جاتا ہے تو پلیٹیں اچانک اپنی جگہ سے سرک جاتی ہیں یا پھسل جاتی ہیں جس سے برسوں یا دہائیوں سے جمع ہونے والی توانائی چند لمحوں میں خارج ہو جاتی ہے۔

    توانائی کے اسی اخراج سے زمین میں شدید ارتعاش پیدا ہوتا ہے اور زمین لرزنے لگتی ہے جسے ہم زلزلہ کہتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ پلیٹوں میں کتنا دباؤ جمع ہوا تھا اور وہ کتنی شدت سے اپنی جگہ سے تبدیل ہوئیں۔

    وینزویلا میں زلزلے کیوں آتے ہیں؟

    ماہرین کے مطابق شمالی وینزویلا کیریبین پلیٹ اور جنوبی امریکی پلیٹ کی سرحد پر واقع ہے۔ ان دونوں پلیٹوں کی مسلسل حرکت کے باعث اس خطے میں وقتاً فوقتاً دباؤ پیدا ہوتا رہتا ہے جو اچانک خارج ہونے پر زلزلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ وینزویلا اور اس کے گرد و نواح کے علاقے زلزلوں کے لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں۔

    ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سائنس زلزلوں کے اسباب اور خطرناک علاقوں کی نشاندہی تو کر سکتی ہے لیکن اب تک ایسی کوئی قابلِ اعتماد ٹیکنالوجی موجود نہیں جو یہ درست طور پر بتا سکے کہ زلزلہ کب، کہاں اور کتنی شدت کا آئے گا۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی پریشانی سے بچا لیا، نیافیچر متعارف

    واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی پریشانی سے بچا لیا، نیافیچر متعارف

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ایک جدید حفاظتی فیچر متعارف کرایا ہے جو نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کی حقیقت چیٹ کھولنے سے پہلے ہی آشکار کر دے گا۔

    میٹا کی زیرملکیت یہ میسجنگ ایپ اب کسی بھی انجان نمبر سے چیٹ شروع ہونے سے قبل ہی صارف کو ایک اہم انتباہ جاری کرے گی۔

    اس فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کو ممکنہ فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار کرنا ہے، تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع رابطے پر فوری ردعمل دینے کے بجائے پہلے سوچ بچار کر سکیں۔

    واٹس ایپ کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے جاری کی جا رہی ہے۔ کمپنی کے حکام نے واضح کیا کہ یہ فیچر صارف کو بتائے گا کہ متعلقہ نمبر کہاں رجسٹرڈ ہے، کیا اسے کانٹیکٹ لسٹ میں محفوظ کرنا مناسب ہے اور کیا دونوں افراد کسی مشترکہ گروپ میں شامل ہیں۔

    اس سیکیورٹی سسٹم کے ذریعے چیٹ کھولنے سے پہلے ملنے والی معلومات سے صارف خود فیصلہ کر سکے گا کہ آیا اسے جواب دینا ہے یا نہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تمام عمل کے دوران میسج بھیجنے والے کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملے گی، جس سے صارف کی پرائیویسی مکمل طور پر برقرار رہے گی۔

    واضح رہے کہ اسکیمرز اکثر خود کو قریبی واقف کار ظاہر کر کے نیا نمبر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ صارفین کو دھوکا دیتے ہیں۔

    اب یہ نیا سیکیورٹی فیچر خاص طور پر دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ نمبرز کی نشاندہی کرے گا، جس سے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے فراڈ کے واقعات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

  • چینی سائنس دانوں نے سیرامک پر مبنی لیتھیم آئن مائیکرو بیٹری تیار کر لی

    چینی سائنس دانوں نے سیرامک پر مبنی لیتھیم آئن مائیکرو بیٹری تیار کر لی

    چینی سائنس دانوں نے بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سیرامک پر مبنی لیتھیم آئن مائیکرو بیٹری تیار کر لی ہے، جو 150 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے انتہائی درجہ حرارت میں بھی محفوظ اور مستحکم انداز میں کام کر سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق عام لیتھیم آئن بیٹریوں میں موجود مائع الیکٹرولائٹ لیک ہونے یا نقصان پہنچنے کی صورت میں آگ لگنے کا خطرہ رہتا ہے، جبکہ نئی سیرامک بیٹری اس مسئلے کو بڑی حد تک ختم کر سکتی ہے۔

    سنگھوا یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ نئی بیٹری نہ صرف زیادہ محفوظ ہے بلکہ چھوٹے سائز، زیادہ توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اور سخت ماحول میں بھی قابلِ اعتماد کارکردگی کی وجہ سے مستقبل کی ٹیکنالوجی کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

    یہ نئی ایجاد الیکٹرک گاڑیوں، اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچز، طبی آلات اور دیگر جدید الیکٹرانک ڈیوائسز میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کو مزید محفوظ اور مؤثر بنانے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

  • واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

    واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

    واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک نیا اور بہتر میسج اینیمیشن فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس سے چیٹنگ کا تجربہ پہلے سے زیادہ ہموار اور دلکش ہو جائے گا۔

    واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر فی الحال آئی او ایس بیٹا پروگرام میں شامل محدود صارفین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ واٹس ایپ نے پہلی بار صارفین کو یہ اختیار بھی دیا ہے کہ وہ چاہیں تو میسج اینیمیشن کو بند کر سکتے ہیں۔

    واٹس ایپ نے ماضی میں بھی آئی فون پر ایسا فیچر متعارف کرایا تھا، تاہم بعد ازاں اسے ہٹا دیا گیا تھا۔ اب کمپنی اسے مزید جدید اور بہتر انداز میں واپس لا رہی ہے۔

    نئے فیچر کے تحت میسج اب فوری طور پر اسکرین پر ظاہر ہونے کے بجائے نرم انداز میں نمودار ہوں گے۔ میسج ببل پہلے ہلکے سے ظاہر ہوگا، پھر معمولی سا بڑا ہو کر گفتگو کا حصہ بن جائے گا، جس سے چیٹنگ کا تجربہ زیادہ جدید اور روان محسوس ہوگا۔

    ٹیک ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی بظاہر چھوٹی نظر آتی ہے، لیکن روزانہ کروڑوں صارفین کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے کا تجربہ مزید خوشگوار بنا سکتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ فیچر بتدریج مزید بیٹا صارفین تک پہنچایا جائے گا اور آئندہ ہفتوں میں اس کی دستیابی میں اضافہ متوقع ہے۔

  • برطانوی انجینئرز کا سپر فاسٹ خلائی طیارہ پر کر کام جاری

    برطانوی انجینئرز کا سپر فاسٹ خلائی طیارہ پر کر کام جاری

    برطانوی انجینئرز مستقبل کا ایسا سپر فاسٹ خلائی طیارہ تیار کر رہے ہیں جو دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک سفر کے انداز کو ہمیشہ کے لیے بدل سکتا ہے۔

    ‘انوِکٹس’ نامی یہ ہائپرسونک طیارہ (جس کا مطلب ہے ‘ناقابلِ شکست’) 3800 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے پرواز کرے گا اور آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز سفر کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ اس رفتار کے ساتھ 21 گھنٹے سے زائد کا لندن تا سڈنی سفر محض 3 گھنٹوں میں مکمل ہو سکے گا۔

    یورپی خلائی ایجنسی اور برطانیہ کی خلائی ایجنسی اس منصوبے پر کام کر رہی ہیں، جسے کئی ماہرین مشہور کونکورڈ طیارے کی جدید اور زیادہ طاقتور واپسی قرار دے رہے ہیں۔

    انوِکٹس زمین کے ماحول کی بیرونی حدود کے قریب تقریباً 80 ہزار فٹ بلندی تک پہنچ سکے گا۔ سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کسی راکٹ کی طرح عمودی لانچ نہیں ہوگا بلکہ عام مسافر طیاروں کی طرح ہوائی اڈے کے رن وے سے اڑان بھرے گا۔

    اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو مستقبل میں خلائی سفر بھی اتنا ہی آسان ہو سکتا ہے جتنا آج ایک بین الاقوامی فلائٹ پکڑنا۔