حسن علی: لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے سرکاری شعبے کی جدید ترین کلینیکل لیبارٹری کا افتتاح کر دیا۔
افتتاح وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کیا، جبکہ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور، پروفیسر ڈاکٹر زاہد پرویز، پروفیسر ڈاکٹر فرید الزکریا، ڈاکٹر عائشہ شوکت اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
پنجاب میں چینی شہریوں کی سکیورٹی مزید سخت، سیف سٹیز کا پینک بٹن منصوبہ توسیع دینے کا فیصلہ
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نئی لیبارٹری میں 178 سے زائد جدید تشخیصی ٹیسٹ مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں گے، جن میں کینسر، جینیاتی اور دیگر خصوصی ٹیسٹ بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ہسپتالوں اور عوام کو ایک ہی چھت تلے عالمی معیار کی تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی۔
مون سون تیاریوں کا جائزہ اجلاس، سی اینڈ ڈبلیو فیلڈ فارمیشنز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ یو ایچ ایس کی کلینیکل لیبارٹری طبی تحقیق کے فروغ کے ساتھ مریضوں کے علاج میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، جبکہ پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو تحقیق کے لیے کلینیکل نمونے بھی یونیورسٹی میں ہی دستیاب ہوں گے۔ چھ جدید شعبہ جاتی لیبارٹریوں کی معاونت سے تشخیصی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کا دل دکھایا : وزیر ریلوے حنیف عباسی
خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے ہسپتالوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ یو ایچ ایس نے تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی خدمات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا ہے، جبکہ نئی کلینیکل لیبارٹری عوام کو معیاری اور کم لاگت تشخیصی ٹیسٹ فراہم کرے گی۔