لبنان کے صدر امریکی دورے پر روانہ

Written by

in

 بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک )لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ  روانہ ہو گئے۔

بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس ہو گا۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *