Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان نئے انتظام کی مفاہمت آخری مرحلے کے قریب ہے۔ ایران عمان مفاہمت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل کھولی جائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کے راستے کا قابل ذکر حصہ ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔ نیا ماڈل پچھلے 60 برسوں سے جاری انتظام سے مختلف ہوگا۔

کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ وعدوں پر پھر سے عمل کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہازوں سے ٹرانزٹ فیس کا معاملہ ایرانی قیادت کے فیصلوں اور امریکی رویہ پر منحصر ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران عمان ڈیل کے بعد امریکا ایران ڈیل آئندہ چند روز میں طے پاسکتی ہے۔

By admin 1