پیرس ( زاہد مصطفیٰ اعوان) مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر پارٹی قائدین، کارکنوں اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔
میاں محمد حنیف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، تعمیر و ترقی اور خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، بالخصوص فرانس میں مقیم کشمیری اور پاکستانی، اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کے سفر کو مزید قوت کے ساتھ جاری رکھے گی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ آخر میں انہوں نے نومنتخب اراکین اسمبلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے ۔