Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

لاہور (مانیٹرنگ  ڈیسک)حوثی ناکہ بندی کے باوجود 2 پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق  حوثی ملیشیا ءکی جانب سے بحیرۂ احمر میں کی جانے والی ناکہ بندی کے باوجود 2 پاکستانی ایندھن بردار جہاز سعودی عرب کا خام تیل لے کر بغیر کسی حادثے یا رکاوٹ کے باب المندب اور بحیرۂ احمر سے کامیابی کے ساتھ گزر گئے۔


 بحری نقل و حمل پر نظر رکھنے والی عالمی انٹیلی جنس کمپنی ’’ونڈوارڈ‘‘ کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، افرامیکس کلاس کے ان دونوں تیل بردار جہازوں نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کیا اور اپنا ٹریکنگ سسٹم مسلسل آن رکھتے ہوئے واپس پاکستان روانہ ہوئے۔

ونڈوارڈ کے مطابق 20 جولائی کو حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں اور متعلقہ جہاز رانی پر ناکہ بندی کے اعلان کے بعد سے، چین سے منسلک بحری جہازوں کے علاوہ سعودی عرب سے وابستہ دیگر تمام تیل بردار جہازوں کو یا تو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا تھا یا پھر انہیں طویل اور دشوار گزار راستہ، یعنی کیپ آف گڈ ہوپ سے چکر لگا کر گزرنا پڑ رہا تھا۔

 ایسے کشیدہ ماحول میں پاکستانی جہازوں کا یہ محفوظ سفر ایک انتہائی اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔پاکستانی جہازوں کا یہ کامیاب بحری سفر ایک ایسے وقت میں ممکن ہوا ہے جب کچھ ہی دن قبل پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے حوثیوں کو واضح اور سخت وارننگ دی تھی۔

By admin