Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس کی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت جاننے کے لیے ملزمان نے مقتول کے ڈرائیور کو 22 سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیا، مقتول کے ڈرائیور اصغر کو ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا گیا۔ 

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کی ساتھی لڑکی نے ٹک ٹاک کے ذریعے عبداللہ طاہر کے ڈرائیور سے پہلی بار رابطہ کیا، لڑکی ملزمہ نے قتل کے تقریباً 2 ماہ قبل ڈرائیور سے پہلا رابطہ کیا تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق لڑکی ملزم ڈرائیور اصغر کو ہنی ٹریپ کرنے کے بعد عبداللہ طاہر کی معلومات نکلوانے میں کامیاب رہی، واردات کے روز کلینک پہنچنے کے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کے درمیان ویڈیو کال بھی ہوئی۔

 ویڈیو کال میں ملزمان نے عبداللہ طاہر کی کلینک میں موجودگی اور سیکورٹی گارڈز ساتھ نہ ہونے کی تصدیق دی، اس وقت تک شوٹرز گرومانگٹ روڈ پر پہنچ چکے تھے جبکہ مقتول کی ریکی کے لیے ملزمان نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔ 

سی سی ڈی پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جس میں ڈرائیور نے تفتیش میں ہنی ٹریپ ہونے کی تصدیق کی۔ پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے لیکن تاحال پولیس مرکزی شوٹر ارسلان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

By admin 1