لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نصیر آباد کے علاقے میں 30سالہ شادی شدہ خاتون نے گھریلو پریشانی کے باعث زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی بیوی ہاجرہ بی بی نے گھریلو پریشانی کے باعث زہریلی گولیاں نگل لیں۔
خاتون ہاجرہ بی بی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔