Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

لیک شدہ ریاضی پرچے کے معاملے پر کیمبرج نے سابقہ فیصلہ واپس لے لیااوراے لیول ریاضی کے نتائج اصل پرچوں کی بنیاد پر جاری ہوں گے،فیصلے کے مطابق پاکستانی امیدواروں کو اصل امتحانی جوابات کے مطابق گریڈ دیے جائیں گے،لیک شدہ پرچوں سے متاثر طلبہ کو دوبارہ امتحان کا موقع ملے گا،نومبر 2026 کے ری ٹیک امتحان کے لیے اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

کیمبرج کے مطابق اے لیول ریاضی (9709 پیپر 52) کے پاکستانی امیدواروں کو اصل امتحانی جوابات کی بنیاد پر گریڈ ملیں گے، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں ریاضی کے لیک شدہ پرچے کی رسائی محدود رہی،پاکستان میں ریاضی کے پرچے کے لیک ہونے سے مجموعی نتائج متاثر نہیں ہوئے، اے ایس کمپیوٹر سائنس کے نتائج پہلے سے طے شدہ اندازے کے نمبروں پر ہی جاری ہوں گے،کمپیوٹر سائنس کا پرچہ امتحان سے قبل بڑے پیمانے پر گردش میں آیا،کمپیوٹر سائنس کے امیدواروں کے نتائج تخمینہ شدہ نمبروں کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے،تخمینہ شدہ نمبروں کا مقصد دیانت دار طلبہ کے مفادات کا تحفظ ہے،دھوکہ دہی سے فائدہ اٹھانے والوں کو ناجائز فائدہ نہیں ملنے دیا جائے گا، تخمینہ شدہ نمبروں کا نظام تحقیقی بنیادوں پر تیار کیا گیا،دنیا بھر کی جامعات تخمینہ شدہ نمبروں کے نظام کو تسلیم کرتی ہیں،سوشل میڈیا پر جعلی لیک شدہ پرچوں نے طلبہ، والدین اور تعلیمی اداروں کو شدید پریشانی میں مبتلا کیا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق نومبر 2026 میں دوبارہ امتحان دینے والے امیدواروں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی،تخمینہ شدہ نمبروں پر نتائج حاصل کرنے والے امیدوار بلامعاوضہ دوبارہ امتحان دے سکیں گے،دوبارہ امتحان کے بعد امیدوار دونوں نتائج میں سے بہتر نتیجہ منتخب کر سکیں گے۔

By admin 1