Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

ایران عمان کا نئی محفوظ راہداری پر اتفاق، مشرق وسطی کشیدگی میں کمی کے اشاروں سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے، چاندی کی طلب اور قیمتوں میں اضافے کا رحجان برقرار رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 113 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4ہزار 268ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 300روپے کے بڑے اضافے سے 4لاکھ 49ہزار 236روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9ہزار 688روپے کے اضافے سے 3لاکھ 85ہزار 147روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 35سینٹس کے اضافے سے 61ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 35روپے کے اضافے سے 6ہزار 659روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 5ہزار 709روپے کی سطح پر آگئی۔

By admin 1