Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنی لگژری سپر کاروں کی نایاب جھلک شیئر کردی۔

رونالڈو نے اپنے گیراج میں موجود 20 سے زائد قیمتی گاڑیوں کے درمیان تصاویر بنوائیں اور پوسٹ کے ساتھ مختصر کیپشن ’مائی ٹوائز‘ تحریر کیا۔

تصاویر میں فراری، بگاٹی، لیمبورگینی، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، بینٹلے اور میکلیرن سمیت کئی معروف برانڈز کی سپر کاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔

ان میں بگاٹی ویرون، بگاٹی شیرون اور نایاب سینٹوڈیچی بھی شامل ہیں جن کی مجموعی قیمت 3 ارب 74 کروڑ روپے سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ محدود تعداد میں تیار کی جانے والی مرسڈیز اے ایم جی ون، میکلیرن سنا، لیمبورگینی ایونٹاڈور، بینٹلے فلائنگ اسپر اور مرسڈیز جی ویگن برابس بھی ان کے کلیکشن کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی مجموعی کار کلیکشن کی مالیت تقریباً 8 ارب 22 کروڑ سے زائد ہے۔

گزشتہ برس ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں اپنی گاڑیوں کی درست تعداد بھی یاد نہیں رہی۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ نئی گاڑیاں شوقیہ خریدتے ہیں لیکن زیادہ تر انہیں چلاتے نہیں بلکہ انہیں قیمتی کلیکشن اور سرمایہ کاری کے طور پر محفوظ رکھتے ہیں۔

By admin 1