Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی روزمرہ استعمال کی اشیا، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات مہنگی ہیں، ایسے میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے سفر کے اخراجات مزید بڑھیں گے۔

عوام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے ساتھ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری سامان کی قیمتوں میں بھی اضافے کا بوجھ بالواسطہ طور پر عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

By admin 1