Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

لاہور (نمائندہ خصوصی): پنجاب حکومت نے “اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت ریکارڈ عوامی پذیرائی کے پیشِ نظر رواں مالی سال کے دوران قرضوں کی فراہمی کا ہدف دوگنا کر دیا ہے۔ اسکیم کے تحت اب تک کم ترین مدت میں 243 ارب روپے سے زائد مالیت کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیرِ صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں ڈی جی پھاٹا، سی ای او اربن یونٹ اور بینک آف پنجاب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منظور شدہ قرضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جس کی بدولت 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ 45 ہزار 254 گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے تمام زیرِ التوا فنڈز اور ادائیگیاں فوری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے انتباہ کیا کہ قرض کی فراہمی میں تاخیر پر سخت بازپرس ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد ہر بے گھر خاندان کو باوقار چھت مہیا کرنا ہے اور یہ بلاسود فنانسنگ شفاف ترین طریقے سے حقیقی حقداروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔

By admin 1