لاہور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے پمز اسپتال میں 15 بچے جل گئے دونوں وزرا بے شرم ہوچکے ہیں، دونوں وزراء مصطفی کمال اور مختار بھرت بے شرم ہو کر اپنی سیٹوں پر موجود ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف پمز نہیں گئے اور 43 واں دورے پر بیرون ملک چلے گئے، یہ لوگ جہاز پکڑتے ہیں کبھی کسی ملک کبھی کسی ملک نکل پڑتے ہیں، روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں اور روزانہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس حکومت نے پاکستانی عوام کے آنسو نکال دئیے ہیں ۔ عوام کے ووٹوں سے حکومت نہیں آئی افسوس انکو اب عوام کی پروا نہیں ہے ۔ شہباز شریف سترہ بجٹ پیش کر چکے اور اب بھی مکمل Clueless ہیں کہ کرنا کیا ہے؟
فواد چودھری نے مزید کہا سندھ اسمبلی میں جو تقریر ہوئی وہ کبھی دوسری اسمبلی میں نہیں ہوئی، عمران خان اور مولانا فضل رحمان کے ساتھ بھی صوبے بنانے پر بات ہونی چاہیے۔پاکستانی سسٹم کو ری سیٹ کی ضرورت ہے۔پاکستان میں سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے جس کیلئے قومی حکومت کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں! پاکستان میں عوامی حکومت کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دس پندرہ ہزار روپے کو کرپشن سمجھتی ہیں اور کرپشن کے خلاف کاروائی ہو رہی ہے لیکن
چالیس پچاس کروڑ روپے کی کرپشن KickBack ہے اس لئے وہ سمجھتی ہیں وہ کرپشن نہیں ہے!