معروف اداکارہ نمرہ خان نےاپنی طلاق کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت دے دی۔نمرہ خان نے جون 2026ء میں انسٹاگرام پر اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی اور نکاح کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔حال ہی میں نمرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اداس ریل شیئر کیے جانے کے بعد ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کیونکہ اس ریل میں اداکارہ نے ایک جذباتی پیغام بھی دیاتھا جس میں انہوں نے کہا کہ زندگی مشکل ہو جائے، لوگ سمجھنا چھوڑ دیں یا کوئی ساتھ نہ دے،انسان کو کبھی بھی خود کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔نمرہ خان اپنے جذباتی پیغام میں مزیدکہاکہ جب انسان خود کا سہارا بن جاتا ہے تو کوئی اسے شکست نہیں دے سکتا، وقت آ گیا ہے کہ انسان اس حقیقت کو سمجھے کہ وہ اپنے لیے کافی ہے۔معروف اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔نمرہ خان نےاس کےبعداپنی طلاق کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جواب دیا کہ سب ٹھیک ہے اور تصاویر انسٹاگرام پر موجود ہیں، میں نے صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے انہیں نیچے کر دیا ہے، بہرحال دعا کے لیے شکریہ۔