Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

پاکستان کے یوم آزادی کی 79ویں یا 80ویں سالگرہ کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ یہ معاملہ قابلِ بحث ہے، کیونکہ سالگرہ کے تعین کے لیے مختلف طریقوں سے گنتی کی جاسکتی ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے وضاحت کی کہ اگر 1948 سے پہلے ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات کو بنیاد بنایا جائے تو رواں سال 79 واں یوم آزادی بنتا ہے، جبکہ 1947 سے شمار کیا جائے تو 80 سال مکمل ہوتے ہیں۔

یہ وضاحت اس سوال پر سامنے آئی کہ ایوان صدر کی جانب سے رواں سال کو پاکستان کا 79 واں یوم آزادی قرار دیا گیا ہے، جبکہ دفتر خارجہ کی جانب سے 80 واں یوم آزادی لکھا گیا۔

By admin 1