Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

 نئی دلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں جولائی سے اب تک 100 سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں سب سے زیادہ 90 افراد ہلاک ہوئے اور ریاست جھارکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے  14 افراد ہلاک ہوگئے۔آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے افراد زیادہ تر کھیتوں میں کام کرنیوالے مزدور تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی شہر میں  بھی موسلادھاربارش ریکارڈ کی گئی، ان علاقوں میں  مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں پانی کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

مزید برآں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہزاروں افراد گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

By admin