دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا۔ Flora& Fauna
بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آؤٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔
بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا اور رن لینے کے لیے دوڑے، فیلڈ پر موجود ہمت سنگھ گیند کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ گیند ہاتھ سے نکلنے پر انہوں نے غصے میں اسے لات مار دی جو سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی اور بیلز گر گئیں جبکہ بلے باز ابھی کریز تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ Flora& Fauna
اس ناقابل یقین رن آؤٹ کے باعث میچ برابر ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور پر چلا گیا۔
تاہم آؤٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔