تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے عراقی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عراق کی درخواست پر کئی عراقی ٹینکروں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔عراق نے یہ درخواست ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف کے دورۂ عراق کے دوران کی تھی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابقت ہران میں ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ کئی ماہ سے جاری جنگ ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت طاقت اور وقار کی پوزیشن میں ہے، اس لیے جنگ کا خاتمہ بہتر ہو گا۔ پوری دنیا ایران کی فتح کو تسلیم کر رہی ہے اور امریکہ کی جانب سے سکولوں، ہسپتالوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی جا رہی ہے۔