دنیا بھر کی ہندو برادری نے جنم اشٹمی کا مذہبی تہوار عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر مندروں میں خصوصی پوجا اور مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ بھگوان کرشن کی پیدائش کی مناسبت سے خصوصی دعائیں اور رسومات ادا کی گئیں۔ پاکستان میں بھی ہندو برادری نے مختلف شہروں میں مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا۔