جنم اشٹمی ہندو مذہب کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے، جو بھگوان کرشن کی پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہندو برادری خصوصی عبادات، مذہبی رسومات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ مندروں کو خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے جبکہ عقیدت مند رات بھر جاگ کر مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری جنم اشٹمی کو مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہے۔ اس موقع پر مذہبی اجتماعات، خصوصی پوجا اور مختلف تقریبات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔