Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

(سفیر رضا)وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

صدرمسلم لیگ ن نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر کیلئے نامزد کیاہے  جوٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

افتخار گیلانی کی نامزدگی پر پارٹی میں شدید اختلافات پائے جارہے ہیں،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکارکردیاہے۔

وزیراعظم کیلیے ن لیگ کی جانب سے بیرسٹر سید افتخار گیلانی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مختار احمد  امیدوار ہیں، وزیراعظم کے منتخب ہونے کیلیے 27 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہے،ن لیگ 32 سیٹوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی 16 نشستیں ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیرکے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواربیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کےکاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں،کاغذات نامزدگی لیگی ممبران اسمبلی راجہ ثاقب ،ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر اور دیگر ارکان نے جمع کرائے،کاغذات نامزدگی سیکریٹری اسمبلی کے پا س جمع کرائے گئے، بیرسٹر افتخار کی جانب سے الگ الگ 3کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے نامز د امیدوار سردار مختارا حمد عباسی کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرو دائیے گئے ہیں۔

By admin 1