اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مالی سال 2026ء میں تقریباً 57 کروڑ ڈالر مالیت کی ماہی مصنوعات دنیا کو فروخت کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ مالی سال میں یورپی یونین کے اسٹوروں پر پاکستانی مصنوعات کے پہنچنے سے دنیا کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ اس حوالے سے میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ خام مال کے بجائے اپنی مصنوعات ویلیو ایڈ کرکے بھیجیں تو برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔ میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے مطابق نئی صدی کی مشکل ترین چوتھائی گزرنے کے بعد پاکستان کیلئے عالمی حالات ہر سطح پر بدلے ہیں، ہماری اجناس کے ذائقے بے شمار ہیں، ان کی ویلیوا یڈیشن پر کام کریں۔ یاد رہے کہ پاکستان سے ماہی مصنوعات خریدنے پر یورپی یونین نے 2007ء میں مکمل پابندی عائد کر دی تھی، سال 2013ء میں 4 کمپنیوں کو جزوی رسائی ملی اور سالوں کی محنت کے بعد آج یورپی برانڈ کا اعتماد پاکستان پر بحال ہو چکا۔