Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دے کر  دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں 117 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یوں پہلی اننگز میں 43 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کو میچ جیتنے کےلیے 75 رنز کا ہدف ملا تھا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ 

پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی عبداللّٰہ شفیق ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس مرتبہ کپتان بابر اعظم بھی ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے بھی 24 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ اذان اویس 18 اور امام الحق 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

میچ کی پہلی اننگز میں 160 رنز ناٹ آؤٹ بنانے والے عبداللّٰہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ سیریز میں 193 رنز بنانے والے بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پورٹ آف اسپین میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پاکستانی بولرز نے جادوئی گیندبازی سے انہیں قابو کیے رکھا۔ 

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 47 اوور کھیل کر 117 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے ایک بیٹر برینڈن کنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آئے۔ 

ہوم ٹیم کی جانب سے کیویم ہوج 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ٹیگنارائن چندرپال اور روسٹن چیز نے 17، 17 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے اسپنرز علی عثمان اور ساجد خان نے چار، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایک وکٹ فاسٹ بولر محمد علی کے حصے میں آئی۔ 

ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں عبداللّٰہ شفیق کے ناقابلِ شکست 160، بابر اعظم کے 88، نوجوان اذان اویس کے 55 اور ساجد خان کے 30 رنز کے بدولت 387 رنز بنائے۔ 

By admin 1