Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

سٹی 42: پاکستان کی برآمدات میں نئے مالی سال کے پہلے ہی ماہ نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ جولائی 2026 کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 31.09 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر 9.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واٹس ایپ گروپس میں نئے فیچرز متعارف رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں پاکستان کی برآمدات کا حجم 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، جو جون 2026 میں 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ گزشتہ سال جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ادھر جولائی 2026 کے دوران درآمدات کا حجم 6 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 17.99 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئی ایم ایف سستی بجلی کی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہا: اویس لغاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔ سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے 25.17 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر اس میں 15.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

رش میں ڈرائیونگ کرنے سے گھبرانے والا شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر پر دکان میں پہنچ گیا ادارہ شماریات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر برآمدات میں نمایاں اضافہ مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ درآمدات اور تجارتی خسارے کے اعداد و شمار بھی ملکی تجارت کی مجموعی صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔

By admin 1