Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

بابر شہزاد تُرک: پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی، ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو جمع کرا دی گئی ہے۔، پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی انکوائری رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ وزارتِ داخلہ کو بھی ارسال کی جائے گی۔ رپورٹ میں نامزد اور معطل افسران کے تحریری بیانات کے ساتھ ان کی لوکیشن کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پمز ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی انکوائری رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز عمران سکندر اور پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ کے تحریری بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر مطاہر، چوہدری وارث علی رضا اور ڈاکٹر نوشیلہ امجد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے، جبکہ ڈاکٹر محمد عثمان اور ڈاکٹر عبدالرحمان کے بیانات بھی انکوائری کا حصہ ہیں۔ پولیس نے بچے کو بچانے والی نرس رضیہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام کارروائی ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی حتمی اجازت کے بعد مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

By admin 1