Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

جنید ریاض: حکومت  کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو شہریوں نے ناکافی قرار دیدیا ۔

حکومتی فیصلے کے بعد شہریوں نے قیمتوں میں کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔ مختلف شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا، لیکن جب کمی کی جاتی ہے تو اس کا حجم بہت محدود ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا حقیقی فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے مزید کمی کی جائے، تاکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت میں بھی کمی آ سکے۔

 نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کمی کی گئی ہے۔

By admin