Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

نیویارک (طاہر محمود چوہدری سے)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81 واں اجلاس 8 ستمبر 2026 سے نیویارک میں شروع ہو رہا ہے۔ جبکہ ہفتہ وار اعلیٰ سطحی عام بحث کا آغاز 22 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ‏81 ویں اجلاس کی صدرات جنرل اسمبلی کے صدر خلیل الرحمٰن کریں گے جنکا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے مقررین ممالک کی پہلی عارضی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جسکے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف بروز جمعہ، 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ رواں سال عبوری فہرست میں پاکستان کا خطاب دوسرے سیشن (سہ پہر 3 تا رات 9بجے) رکھا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی کی برسوں سے جاری روایت کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افتتاحی خطاب کے بعد اجلاس کے پہلے مقرر برازیل کے صدر ہوں گے۔ جبکہ دوسری تقریر میزبان ملک امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہو گی۔

جاری ہونے والی عارضی فہرست میں بھارت کی جانب سے 25 ستمبر کو خطاب کے لیے فی الحال اسکے (ہیڈ آف گورنمنٹ) وزیراعظم کا نام دیا گیا ہے۔ تاہم حسب معمول زیادہ توقع اس بات کی ہے کہ مقررین کی فائنل لسٹ میں بھارت کے وزیرخارجہ کا نام آ جائے گا۔

رواں سال جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے زیادہ تر مقررین موسمیاتی تبدیلی، عالمی صحت، امن و سلامتی جیسے عالمی مسائل پر تقاریر کے دوران انکے حل کے لیے اپنی تجاویز دیں گے۔ 

193 عالمی رہنما (یو این جی اے۔ 81) اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کا چناؤ بھی کریں گے۔ نئے سیکرٹری جنرل کی دوڑ میں اس وقت 5خواتین امیدواروں سمیت8  امیدوار میدان میں ہیں۔

By admin 1