Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ و ملازمین کے ایک دھڑے کے احتجاج کے دوران ملازمین کے دفاتر میں داخل ہو کر کام کرنے والے اہلکاروں کو دھمکانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

جامعہ کے ترجمان کے مطابق احتجاج وی سی آفس کے باہر کیا گیا، تاہم احتجاج کے دوران ملازمین کی بھاری اکثریت دفاتر میں موجود رہی جبکہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے والے ملازمین کے دفاتر میں احتجاجی ملازمین زبردستی داخل ہوئے اور کمروں میں موجود کام کرنے والے ملازمین کو دھمکاتے رہے۔

جامعہ ترجمان کے مطابق ایڈمن بلاک میں احتجاجی ملازمین کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں احتجاجی ملازمین کو کوریڈور میں موجود ملازمین کو دھمکاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

By admin 1