Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں اور موسم کی تازہ صورتحال کے حوالے سے نئی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ لاہور میں علی الصبح ہونے والی بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دن بھر وقفے وقفے سے 20 سے 80 فیصد تک بارش کا امکان ہے، جبکہ شہر کا درجہ حرارت 27 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی صبح اور شام کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کے بعد شام کے وقت ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم کی صورتحال سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

By admin 1