Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

جنید ریاض: آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ، سکول اکاؤنٹس میں موجود نان سیلری بجٹ اور فروغِ تعلیم کے فنڈز کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے تمام سکولوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھیکے پر دیے گئے تمام سکولوں کے اکاؤنٹس میں موجود غیر استعمال شدہ فنڈز واپس منتقل کیے جائیں۔ سکولوں سے اکاؤنٹس میں موجود فنڈز اور واپس کیے گئے فنڈز کی مکمل تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ فنڈز کی واپسی اور منتقلی کی تصدیق بھی تفصیلات کے ساتھ فراہم کی جائے۔ تمام اضلاع سے مطلوبہ مالی ریکارڈ اور فنڈز کی تفصیلات 7 روز کے اندر طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں تفصیلات فراہم نہ کرنے یا نامکمل ریکارڈ جمع کرانے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

By admin 1