Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی بھتیجی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابینرجی کی 31 سالہ بھتیجی کی پھندا لگی لاش بربھم میں بھتیجی ہی کے گھرسے ملی ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ  خاتون کی لاش ان کے گھر کی دوسری منزل کے ایک کمرے سے آج  دوپہر دریافت کی گئی۔

یہ خاتون ممتا بینر جی کے ایک کزن بھائی کی بیٹی تھیں۔

رپورٹس میں خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور خاندان کے اراکین کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھیں۔

خاندان نے بتایا کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیوں کے حوالے سے کرپشن کے مبینہ الزامات پر بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر خاتون کی ملازمت بھی ختم ہوگئی تھی۔

خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیجا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہے، جس کے بعد تعین کیا جائے گا کہ یہ خودکشی ہے یا نہیں۔

By admin 1