چہلم حضرت امام حسینؓ کی آمد کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کی مکمل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ صرف منظور شدہ جلوسوں کو مقررہ راستوں اور اوقات کے مطابق نکالنے کی اجازت ہوگی، جبکہ حساس مقامات، بازاروں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔