Skip to main content

Daily News Point

Loading...
تازہ ترین

جنید ریاض:تعلیمی سال 2027 سے نرسری تا جماعت اول طلباء کو جولی فونک نصاب پڑھانے پر غور کیا جا ریا ہے۔

محکمہ تعلیم نے جولی فونک نصاب پڑھانے کیلئے عالمی پبلشنگ اداروں سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ نرسری تا اول جولی فونک نصاب پڑھانے کیلئے باقاعدہ طور پر کابینہ کمیٹی سے بھی منظوری لی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پانچویں تک پڑھائی جانے والی اسلامیات کی 26 ویں کتاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم وقت کے باعث پانچویں تک نصاب میں تبدیلی پیکٹا کیلئے ایک بڑا امتحان بن گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطا بق پرائمری کے نصاب میں تبدیلی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔

محکمہ تعلیم نے مزید بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال سے قبل تمام طلباوطالبات کیلئے مفت درسی کتب دستیاب ہونگی۔

By admin 1