لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 54 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، کو چیئرمین بلال یاسین، صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، بلال اکبر خان، صہیب احمد بھرتھ اور چوہدری شافع حسین نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات اور حکومتی ہدایات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں محرم الحرام سے قبل صوبہ بھر کی امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی اپ گریڈ کرنے سمیت سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی تنصیب یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
احتجاج کی کال، اسلام آباد پولیس کے جوانوں کو آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر گزشتہ 2 برسوں سے محرم الحرام کے دوران زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی، شربت کی سبیلوں اور لنگر جیسے مثالی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔حکومت پنجاب نے محرم الحرام کیلئے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے ہیں اور محکمہ داخلہ کی جاری کردہ سیکیورٹی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے علماء کرام کے امن وفود یکم جون سے پنجاب بھر کے دورے کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب بھر میں صرف لائسنس یافتہ اور روایتی جلوس و مجالس کی اجازت دی جائے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خود مختلف اضلاع کا دورہ کرکے انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
گلگت بلتستان الیکشن ،عوام وعدوں اور نعروں کی بجائے کارکردگی کومدنظررکھتے ہوئے ووٹ دیں،چوہدری شجاعت حسین
صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تحصیل کی سطح تک امن کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور علماء کرام و آئمہ مساجد کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔
صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل زیادہ سے زیادہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کی جائے تاکہ عزاداروں اور جلوسوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اتحاد بین المسلمین کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
لاہور ، واسا کی مبینہ غفلت، ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گرگئی
صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کرنے کی ہدایت دی تاکہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و مانیٹرنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی کے ضلعی دوروں سے قبل تمام انتظامات مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ایس او پیز سے متعلق مؤثر عوامی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بلاول بھٹو ننھے یوٹیوبر شیراز کے مداح نکل آئے، ملاقات کی ویڈیو وائرل
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ جلوس و مجالس کے منتظمین پبلک سیفٹی ایپ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہیں جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور اشتعال انگیز مواد کی روک تھام کیلئے سائبر پٹرولنگ سیل مکمل طور پر فعال ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ نے اجلاس کو سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔